ملک کو زعفرانی بنانے کی کوشش نریندرمودی کو سیکولر طاقتوں کو متحد ہوکر ناکام کرنا ہوگا: دیوے گوڈا

02:15PM Wed 2 Aug, 2017

بنگلور( :(بھٹکلیس نیوز) ):۔ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے کہا کہ ملک کی تمام سیکیولر پارٹیوں اور جماعتوں کو متحد ہوکر وزیر اعظم نریندرمودی کی سازشوں کو ناکام کرنا ہوگا ورنہ ملک کو زعفرانی رنگ میں تبدیل کردیں گے ۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ چند سیکیولر پارٹیوں میں پارٹیاں فروخت ہونے لگی ہیں اور ان پارٹیوں کے عوامی نمائندوں کو اپنے ضمیر کو ٹٹولنے کی ضرورت ہے۔ بہار میں کانگریس، جے ڈی یو اور راشٹریہ جنتا دل کی پارٹیو ں نے متحدہوکر مخلوط حکومت بنائی تھی اور عوام کو بہترین انتظامیہ نے فراہم کیا جارہا تھا۔ یہاں مودی نے کیا جادو چلایا کہ حکومت ٹوٹ گئی اور وزیر اعلی نتیش کمار نے استعفیٰ دے کر دوبارہ 12گھنٹوں کے اندر وزیر اعلیٰ بن گئے ۔ایک طرح سے یہ جمہوری نظام کی دھجیاں اڑانے کے برابر ہے۔ بی جے پی نے بغیر کوئی شرط کے حمایت دینے کا اعلان کیا ہے ۔لیکن آخر ی لمحات میں کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔نریندرمودی کی سیاسی چالوں کو سمجھنا بہت مشکل ہے ۔وہ تمام ریاستوں پر قبضہ کرنے کی وجہ سے پارٹیو ں میں پھوٹ ڈالنے کے علاوہ اراکین اسمبلی کی خریدی کی جارہی ہے ۔دوسری طرف فروخت ہونے والے اراکین اسمبلی کو عوامی نمائندوں کے طورپر بنے رہنے کا کوئی اخلاقی اختیار نہیں ہے اس لئے وہ اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے کر دوسروں کو خدمات انجام دینے کا موقعہ فراہم کرانا چاہےئے۔انہوں نے کہا کہ گجرات میں پہلے سے ہی بی جے پی کی حکومت ہے اور وہ کانگریس کے سات اراکین اسمبلی کو خریدا گیا ہے۔ وہاں 8اگست کو راجیہ سبھا کے لئے انتخابات ہونے والے ہیں اور بی جے پی کے دو اُمیدوار آسانی سے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ پھر بھی تیسرے امیدوار کو کامیاب بنانے کے لئے اراکین اسمبلی کی خریدی کی گئی ہے ۔ نریندرمودی نے غلط راستہ اپنایا ہے ۔کانگریس نے اپنے اراکین اسمبلی کی خریدی کو ختم کرنے کے لئے بنگلور روانہ کرکے اچھا قدم اٹھایا ہے۔ دیوے گوڈا نے کہا کہ زعفرانیت کو فروغ دینے اور تمام ریاستوں میں بی جے پی کو مسلط کرنے کے لئے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہے ہیں ۔نریندرمودی کی سیاسی چالوں اور ان کی ناکامی کے تعلق سے لوگوں کو جانکاری دینے کی ضرورت ہے دوسری طرف مودی غلط کرے یا صحیح اس کی خوب تشہیرکی جاتی ہے اور اس کیلئے میڈیا بھی ذمہ دار ہے۔ میڈیا کب سچائی اور اصلیت کا اجاگر کریگا پتہ نہیں۔