بھٹکل میں یوم صحافت کا انعقاد؛ رکن اسمبلی کی طرف سے بے باک صحافت کو اپنانے کا مشورہ

10:14AM Sun 3 Jul, 2016

بھٹکلیس نیوز / 03 جولائ، 16 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) عالمی یوم صحافت کے موقع پر ضلع ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن اترکینرا اور بھٹکل شاخ کی طرف سے یہاں گرو سدھیندرا کالج میں یوم صحافت کا انعقاد کیا گیا جس میں کے شیام راؤ ایوارڈ رادھا کرشنا بھٹ کو اور اجبیلی ایوارڈ شئیلجا گورنمنے سرسی اور ناگراج بھٹ سداپور کو دیا گیا۔علاوہ ازیں اس موقع پرمؤظف کیپٹن اور سدھارتھ ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر کے آر نائک  اور گھر گھر اخبار پہنچانے والے معذورنوجوان روی نائک کی بھی تہنیت کی گئی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک رکن اسمبلی مسٹر منکال وئیدیا نے جمہوریت کے چوتھے ستون کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ ایک صحافی ہی معاشرہ میں ہورہے مظالم اور نا انصافیوں کا پردہ چاک کرکے اس پر روک لگاسکتا ہے،انہوں نے اس موقع سماجی مسائل پر خصوصی خبریں بناکر ان مسائل کو حل کرنے میں میڈیا کے کردار کی سراہنا کی اور صحافیوں سے سماج کی صحیح تصویر پیش کرنے کی گزارش کی۔ انہوں نے یوم صحافت کی مناسبت سے تمام صحافیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ آئندہ بھی معاشرہ کو درپیش مسائل کا تجزیہ کرکے اپنے اخباروں کی زینت بناتے رہیں تاکہ انہیں ایک عوامی نمائندہ ہونے کی حیثیت سے ان کے مسائل حل کرنے میں آسانی ہوسکے۔ خصوصی مقالہ نگار کی حیثیت سے میسور کالج کے پروفیسر ڈاکٹر نرنجن وانلی نے اپنا مقالہ پیش  کیا۔ ضلع ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے صدر سبرائے بھٹ بکل نے صدارتی خطاب کیا جبکہ ایسوسی ایشن کے نائب صدر جناب محمد رضا مانوی صاحب نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر اور اگیانیشوری بی ایڈ کالج کے لکچرر گنگادھر نائک نےنظامت کے فرائض انجام دئیے۔ جنرل سکریٹری بھاسکر نائک نے شکریہ اداکیا۔ پروگرام میں ضلعی عہدیداران ، اخبارنویس ، مختلف تنظیموں اور اداروں کے نمائندے وغیرہ موجودتھے۔