اتر کینرا ضلع میں کورونا روائرس کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت کو تھرمل اسکیانر کی تقسیم
03:18PM Tue 10 Mar, 2020
کاروار: 10 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس سے ہندوستان بھی محفوظ نہیں ہے یہاں کی مختلف ریاستوں میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تشخیص ہوچکی ہے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیلتے جارہا ہے۔
حکومت کی جانب سے اس مہلک وائرس کے اثرات سے عوام کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔
اسی کے پیش نظر کاروار کے محکمہ صحت کی جانب سے کاروارشہر، کاروار بندرگاہ، گوکرن، مرڈیشور، سرسی ، منڈگوڈ اور ڈانڈیلی میں محکمہ صحت عامہ کے عملے کو تھرمل اسکیانر فراہم کئے گئے ہیں تاکہ اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔
ماہرین کے مطابق ان اسکیانرکو صرف جسم کے قریب لے جانا ہی کافی ہوتا ہے۔ جیسے ہی اس اسکیانر کو مریض کے بدن کے قریب لے جایا جاتا ہے فوری طورپر جسم کی تپش کی جانکاری اسکرین پر آجاتی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکیانر کے استعمال سے وائرس ایک دوسرے کو نہیں پھیلتا جس کی وجہ سے اس کی روک تھام ممکن ہے۔