عوام کی خدمت کرنا میرا فرض ہے ۔منکال وئیدیا

05:44PM Thu 30 Apr, 2015

بھٹکلیس نیوز/30اپریل،15 بھٹکل (رپورٹ :عبدالحفیظ خاں)لوگوں کی خدمت کرنا میرا فرض ہے ،لوگوں کی خدمت کرتا تھا اور کرتا رہوں گا ان خیالات کا اظہار جناب منکال وئیدیا (رکن اسمبلی بھٹکل ) نے شافعی محلّہ،آزاد نگر میں نمّا گرام نمّا رستے کی تعمیری کام کے سنگ بنیاد کے موقع پر کیا ،مزید کہا کہ آج سے چھے مہینےقبل مجھے عبدالرحیم صاحب جب یہاں معائنہ کے لئے بلے آئے اور راستے کی خستہ حالت دکھائی تو مجھے معلوم ہو اکہ لوگ کتنی پریشانی میں ہیں تو میں نے اس اسکیم کو یہاں استعمال میں لانے کا ارادہ کیا ، بھٹکل و اطراف میں ایسے کئی افراد ہیں جو بہت تکلیفوں میں ز ندگی گذار رہے ہیں ،صحیح چھت نہیں ہے ،بجلی کا انتظام نہیں ہے ،کئی علاقے ایسے ہیں جن کو بارش کے دنوں میں ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں جا نہیں سکتےتھے ،نالوں کی وجہ سے اب وہاں پر پل تعمیر ہوا ہے جسکا ابھی میں افتتاح کر کے آرہا ہوں اس طرح کے کئی بے شما ر مسائل ہیں جنکو حل کرنے کی سخت ضرورت ہے ،اور میں ذات بھید بھاو سے کام نہیں لیتا میرا مقصد لوگوں کو راحت پہنچا نا ہے، اس پروگرام میں تہنیت کرنے پر کادکہ مجھے تہنیت کی ضرورت نہیں ہے مجھے اپنا کام کرنے دیجئے جو میرا پہلا فرض ہے ۔اس موقع پر استقبالیہ خطاب میں حضرت مولانا انصار ندوی(صدر جمعیت امام شافعی )نے آنے والوں مہمانوں کا استقبال کرتے ہو ئے کہا کہ رکن اسمبلی منکال وئیدیا صاحب جس طرح لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں اور ہر علاقے کی فکر کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کررہے ہیں ،انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ مسلمانوں نے انکو ووٹ نہیں ڈالے ہیں تنظیم کی حمایت میں تنظیم امیدوار کو ہی اپنا ووٹ دیا ہے ،اسکے باوجود بھی جس دلچسپی کے ساتھ وہ مسلم علاقوں میں بھی کام کرہے ہیں یہ انکی انسانی ہمدردی و خدمت خلق کا جذ بہ ہے ،اسکے علاوہ غریب لوگوں کی مدد، اپنے اسکو ل میں فری اسکالر شپ ،کرکٹ ٹیم وغیرہ کئی انکے ایسے فلاحی ادارے ہیں جسکے ذریعہ سے وہ اپنا کام کر رہے ہیں ،جو اسلامی تعلیمات ہیں اسکو وہ اپنا کر کام کررہے ہیں ۔اسکے بعد جناب عبدالرحیم صاحب (ضلع پنچایت ممبر) نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ تقریر کرانے سے زیادہ آپ مجھ سے کام لیں میری کوشش تھی کہ یہاں راستہ کی تعمیر ہو جسکے لئے میں نے جناب منکال وئیدیا کے سامنے صورتحال پیش کی جسکو انھوں نے قبول کیا اسکے علاوہ یہ ایسے ممبر اسمبلی ہیں جو لوگوں کے لئے کام کرنا پسند کرتے ہیں اس لئے جب تک یہ ہیں ان سے ہمیں کام لیتے رہنا ہے ،اس موقع پر جمعیت امام شافعی کی جانب سے جناب منکال وئیدیا صاحب و جناب عبدالرحیم شیخ صاحب کے اعزاز میں شال پوشی کی گئی اور میمنٹو پیش کیا گیا ،اس کے علاوہ جناب منیر صاحب (جالی پنچایت ممبر)نے بھی مختصر خطاب کیا ،اس موقع پر اسٹیج پر جناب سیدابراہیم خلیل،جناب اسلم شیخ،نیلاور انصاری (صدر جالی پنچایت)وسنت کھاروی،ایشور نائک،راما موگیر وغیرہ موجود تھے،جلسہ کاآغاز حافظ انیس کی تلاوت کلام پاک سے ہوا،ناظم اجلاس کے کلمات تشکر ومولانا انصار ندوی صاحب کی دعا پر اجلاس اختتام کو پہنچا،اس موقع پر اہل محلہ کثیر تعداد میں موجود تھے،جلسہ کی نظامت عبدلحفیظ خان نے کی ۔ ع،ح،خ