جانوروں کے چمڑوں سے بھری گاڑی مرڈیشور پولس نے کی ضبط؛ ایک گرفتار

01:43PM Wed 3 Jan, 2018

بھٹکلیس نیوز /  03 جنوری،2017 مرڈیشور / (رضوان گنگاولی) مرڈیشور پولس نے کل چمڑے سے بھری ایک لاری کو قومی شاہراہ سے حراست میں لے لیا ہے جو کہ بھٹکل سے دھارواڑ کی طرف لے جائے جارہے تھے اور اس سلسلہ ایک کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک اور ملزم مفرور بتایا جا رہا ہے۔ اطلاع کے مطابق منگل کی شام بھٹکل سے ایک گاڑی 02/ٹن چمڑوں کو لے کر دھارواڑ جارہی تھی کہ مرڈیشور کے ترن مکی پہنچتے ہی اس کا ٹائر پنکچر ہوگیا اور گاڑی شاہراہ کے کنارے لگ گئی۔ تاہم دیکھتے ہی دیکھتے یہاں بھیڑ جمع ہوتی گئی اور انہوں نے اس تعلق سے مرڈیشور پولس کو خبر دے دی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولس نے گاڑی کو ضبط کرلیا اور گاڑی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت دھارواڑ کے محمد الیاس کی حیثیت سے گئی ہے۔