انجمن پی یو سی سکینڈ کے نتائج ؛ طلباء پر طالبات کی برتری برقرار ...
06:01AM Thu 9 May, 2013
انجمن پی یو سی سکینڈ کے نتائج ؛ طلباء پر طالبات کی برتری برقرار ....
بھٹکلیس نیوز / 07 مئی2013
بھٹکل / (پریس ریلیز) انجمن پری یونیورسٹی کالج اور انجمن پری یونیورسٹی کالج فار ویمن کی پی یو سی سکینڈ کے نتائج کی تفصیلات کے مطابق اس مرتبہ بھی طالبات طلباء سے اگے ہیں ۔ انجمن پری یونیورسٹی کالج کے شعبہ کامرس میں کل 103/طلباء میں سے 89/طلباء کامیاب ہوے ہیں ، جنکا مجموعی فیصد 86.40/ ہے ۔ سائنس شعبہ میں امتحان میں حصہ لئے ہوے کل 43/طلباء میں سے 27/طلباء کامیاب ہوے ہیں ، جنکا مجموعی فیصد 62.79/ہوا ہے ، اسی کاالج کے آرٹس شعبہ میں کل 19/طلباء امتحان میں شرکت کرتے ہوے ،8/طلبہ کامیاب ہوے ہیں ،جن کا مجموعی فیصد کل 42.10/فیصدہے ۔
انجمن پری یونیورسٹی کالج کے کامرس شعبہ سے محمد شارف ابن محمد اقبال قاضیا صاحب 93.66/فیصد نمبروں سے اول مقام حاصل کیا ہے اور سائنس شعبہ سے محمد یوسف ابن محمد یعقوب رکن الدین صاحب 81.50/فیصد نمبرحاصل کرتے ہوے اول مقام حاصل کیا ہے ۔
انجمن پری یونیورسٹی کالج فار ویمن کے نتائج کے مطابق کامرس شعبہ سے کل 82/طالبات امتحان دیتے ہوے کل 78/طالبات کامیاب ہوے ہیں ، جن کا مجموعی فیصد 95.00/ ہو رہا ہے ۔ سائنس شعبہ میںامتحان دے ہوے 55/طالبات میں سے 42/طالبات نے کامیابی درج کی ہے -جنکا مجموعی تناسب 76.00/فیصد ہے ، آرٹس شعبہ میں امتحان دیے ہوے کل 116/طالبات میں سے 101/طالبات کامیاب ہوے جن کا مجموعی فیصد 87.00/ہے ۔
انجمن پری یونیورسٹی کالج فار ویمن کے کامرس شعبہ میں ام حرام بنت محمد اسلم گوائی 90.33/فیصد نمبروں کے ساتھ اول مقام ، شعبہ سائنس میں فاطمہ صفا بنت محمد اشرف رکن الدین 89.00/فیصد کے ساتھ اول مقام حاصل کیا اور ثوبیہ بنت محمد جمیل محتشم آرٹس شعبہ میں 91.00/فیصد حاصل کرتے ہوے اول مقام حاصل کیا ہے۔