ضلع اتر کینرا میں بارش کی وجہ سے ایلو الرٹ جاری: بھٹکل میں رات بھر بارش کے امکانات

02:21PM Sun 31 May, 2020

بھٹکل: 31 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں شدید گرمی کے بعد ہورہی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ گزشتہ شب اور صبح کی اولین ساعتوں میں کڑک اور بجلی کے ساتھ ہوئی بارش کے بعد آج پورا دن بھٹکل میں مطلع آبر آلود رہا جبکہ یہاں مغرب بعد سے بارش شروع ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بھٹکل سمیت ساحلی علاقوں میں آج رات اور کل یکم جون کو بھی 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں، کڑک ، گرج کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ اسے دیکھتے ہوئے ریاست کے آٹھ اضلاع میں ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں اتر کینرا سمیت جنوبی کنیرا اور اڈپی، چامراج نگر، چکمگلورو، ہاسن، کورگ، میسورو اور شیموگہ شامل ہیں۔