سورج غروب ہونے کے بعد تمام عازمین حج مغرب کی نماز پڑھے بغیر عرفات سے مزدلفہ کی طرف کوچ کریں گے اور مزدلفہ پہنچ کر وہاں مغرب اور عشا کی نماز ایک ساتھ پڑھیں گے۔ مزدلفہ کی پہاڑیوں میں کھلے آسمان کے نیچے وہ رات گزاریں گے اور یہیں سے وہ کنکریاں اکٹھا کریں گے۔ کل صبح فجر کی نماز کے بعد عازمین کا یہ قافلہ واپس منی روانہ ہو جائے گا ، جہاں پہلے دن کی رمی جمرات ادا کی جائے گی ۔ یعنی بڑے شیطان کو علامتی طور پر کنکریاں ماری جائیں گی ۔ رمی جمرات کا یہ رکن اگلے دو دنوں تک مزید جاری رہے گا ۔ پیرکو بڑے شیطان کو کنکری مارنے کے بعد عازمین سر حلق کرائیں گے اور قربانی کریں گے۔ اس کے بعد احرام کھول دیں گے۔ پھر وہ خانہ کعبہ کا طواف اور صفا ومروہ کی سعی کریں گے۔
سعودی حکومت نے حجاج کرام کو ہر ممکن آسانی اور سہولت بہم پہنچانے کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں ۔ کم از کم ایک لاکھ سیکورٹی اہلکاروں کو امن وامان کی صورت حال کے قیام کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ رضاکار ٹیمیں اس کے علاوہ ہیں۔
حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ، عرفات میں لاکھوں عازمین کے پہنچنے کا سلسلہ جاری
05:20AM Sun 11 Sep, 2016
مکہ مکرمہ : دنیا بھر سے آئے بیس لاکھ عازمین حج کل دن بھر اور پھر رات منی میں گزارنے اور وہاں ذکر واذکار میں مصروف رہنے کے بعد آج اتوار کو بعد نماز فجر لبیک اللھم لبیک کے ورد کے ساتھ حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے لئے میدان عرفات کے لئے روانہ ہو گئے ہیں ۔ روانگی کا یہ سلسلہ دوپہر تک جاری رہے گا۔
ایک لاکھ سے زائد ہندستانیوں سمیت دنیا بھر سے آئے تمام عازمین حج آج پورا دن میدان عرفات میں گزاریں گے اور مسجد نمرہ میں ہونے والی ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے ۔ عازمین یہاں میدان عرفات میں گڑگڑا کر بارگاہ الہی میں اپنے گناہوں کی بخشش طلب کریں گے۔ یہاں حج کا خطبہ بھی دیا جائے گا۔