جمع شدہ دستخطی فارم کا جائزہ لیاگیا،مہم تیزتر

03:39PM Wed 9 Nov, 2016

گلبرگہ ، (ایف او یس) آج بعد نماز ظہر ڈاکٹر الحاج قمرالاسلام سابق وزیر و رکن اسمبلی گلبرگہ شمال نے مسجد محبس میں جمع شدہ دستخطی فارم کا جائزہ لیا،تعلقہ سیڑم اور شاہ آباد سے بھیجے گئے فارمس کو ذمہ داران نے ڈاکٹر قمرالاسلام کو پیش گئے ۔ یہ فارمس کو صدر جمہوریہ، لاء کمیشن وومین کمیشن کو بھیجنے کے لئے ایک کمیٹی کے سی ٹی کالج میں تشکیل دی گئی ہے جو ان فارمس کو اسکین کر کے تینوں دفاترمیں بذریعہ ای میل بھیجیں گے ۔ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے بتایا کہ اگر اُن حضرات کے پاس ای میل کرنے کی سہولت ہے تو یہ نمبرات میں ای میل کرسکتے ہیں۔صدرجمہوریہ کے سیکریٹری کا ای میل ایڈریس sec.president@rb.nic.inاور لاء کمیشن نئی دہلی کا ای میل lci_dla@nic.inپر بھیجیں ۔ خواتین کے دستخط والے پروفورما کو صدر جمہوریہ کے سیکریٹری اور لاء کمیشن کے ای میل آئی ڈی کے ساتھ ساتھ نیشنل ویمن کمیشن کے ای میل آئی ڈی mcw@nic.inپر بھی بھیج سکتے ہیں ۔ا نہوں نے مزید بتایا کہ دونوں دستخط کردہ پروفارما کی اصل کاپی دفتر آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ نئی دہلی کے پتہ پر روانہ کرنا ہے جس کو ڈاکٹر قمرالاسلام ایک مشاورت کے ذریعہ ایک وفد ان تمام فارمس کو پرسنل لاء کے دفتر تک پہنچا دیگا۔ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے مزید بتایا کہ جناب مولانامحمدولی رحمانی جنرل سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اپیل کی ہے کہ وہ 15؍نومبر تک یہ تمام فارمس دہلی پہنچ جانے چاہئیے۔ ڈاکٹر قمرالاسلام صاحب نے فون کے ذریعہ مولانا محمد ولی رحمانی جنرل سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گلبرگہ میں جمعیت العلماء ، سیرت کمیٹی و دیگر تنظیمیں پوری دلچسپی اور ذمہ داری کے ساتھ دستخطی مہم چلا ئی اورتقریباً60سے70ہزاردستخط جمع کی گئی ہیں اور یہ فارمس محبس مسجد اور نورباغ دفتر میں پہنچ چکے ہیں ۔ مولانامحمد ولی رحمانی جنرل سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نے ڈاکٹر قمرالاسلام صاحب سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طلاق ثلاثہ اور یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کیخلا ف آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذریعہ ملک گیر سطح پر شروع کردہ دستخطی مہم پورے شباب پر ہے اور اس میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔ اس تعلق سے ملک بھر سے بڑی تعداد میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے دہلی دفتر میں فارمس جمع کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملک کی تمام ریاستوں کے علاوہ کئی اہم بڑے شہروں جن میں ممبئی، دہلی، لکھنو،مالیگاؤں،حیدرآباد، گلبرگہ وغیرہ میں جہاں بہت زیادہ جوش و خروش کے ساتھ دستخطی مہم چلائی گئی ۔انہوں نے کہا کہ وہ علاقے جہاں ذرائع ابلاغ اور انٹر وغیرہ کی سہولتیں نہیں ہیں وہاں سے بھی لوگ مسلسل رابطہ قائم کر رہے ہیں ۔ا نہوں نے قمرالاسلام صاحب کو مزید بتایا کہ دستخطی مہم جاری رہنے کے ساتھ بورڈ کے دفتر سے ہزاروں دستخطیں بذریعہ میل مذکورہ بالال پتے پر بھیجی جارہی ہیں ۔ اور یہ سلسلہ 10دنوں سے جاری ہے اور کہا کہ بورڈ مطمئن ہے اور الحمد اللہ ملک بھرسے مسلمان بورڈ کی اعلان کی حمایت کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر قمرالاسلام صاحب نے تمام برادران اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ12؍نومبر کو یہ تمام فارمس پہلے مرحلے نئی دہلی بھیجنے کی کوشش کرینگے اور 10؍نومبر تک تمام فارمس کے سی ٹی فارمیسی کالج میں جمع کروائیں ۔ جہاں تمام فارمس کو اسکین کر کے بذریعہ ای میل تینوں دفاتر کو بھیج دیا جائیگا۔ اس اجلاس میں ڈاکٹرمحمداصغرجلیل سابق چیرمین گلبرگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ، مولانا جاوید عالم قاسمی خطیب وامام مسجدمحبس،عبدالواحدمفتاحی صدر جمعیت العلماء ضلع گلبرگہ، مولانا شریف احمد مظہری نائب صدر جمعیت العلماء کرناٹک،مولانا غوث الدین صدر آل انڈیا ملی کونسل ، مولانا محمد نوح سابق چیرمین، مولانا عبدالواحد رشادی پیش امام،مولانانظیر احمد رشادی صدر صفا بیت المال، مولانا شفیق احمد جنرل سیکریٹری جمعیت العلماء ضلع گلبرگہ، عبدالمقیم سیدبارے، عادل سلیمان سیٹھ رکن کرناٹکا اقلیتی کمیشن ، عبدالرحمن کارپوریٹر و دیگر حضرات موجود تھے ۔اُنہوں نے بابانظرمحمدخان صدر جمعیت اہلحدیث ضلع گلبرگہ و یادگیر سے بھی فون پر بات کرتے ہوئے تمام فارمس کو کے سی ٹی کالج روانہ کرنے کو کہا۔