شہر میں موسلادھار بارش نے کافی تباہی مچائی ، عام زندگی مفلوج ، اگلے تین دن بھی بارش ہوگی
03:31PM Wed 16 Aug, 2017
بنگلور ( بھٹکلیس نیوز ):۔ بغیر اطلاع کے شروع ہوئی اچانک بارش نے کافی تباہی مچائی ہے جس سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی اور کئی مقامات پر بارش کی وجہ سے ٹرافک جام رہا اور نچلے علاقوں میں پانی مکانات میں گھسنے کی وجہ سے لوگوں کو گذشتہ دو دنوں سے جاگ کر رات گزرانی پڑی۔ بنگلور کے جنوبی اور مغربی حصہ کے تمام علاقے زیر آب رہے۔ کورمنگلا میں ہوئی بھاری بارش کی وجہ سے لوگوں کو گھروں میں ہی رہنا پڑا۔ کئی لوگوں کو ضروری چیزوں کی خریدی کے لئے محکمۂ فائر سرویس اینڈ ہوم گارڈس اور قومی قدرتی آفات کنٹرول مینجمنٹ کی جانب سے کشتیوں کا استعمال کرنا پڑا۔ جون میں ہوئی طوفانی بارش پھر ہونے لگی ہے ۔ایک اندازے کے مطابق لگ بھگ 18 سنٹی میٹر ریکارڈ بارش کی گئی اور اگست کی بارش نے 127 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ کورمنگلا ، ایچ ایس آر لے آؤٹ ، انوگراہا لے آؤٹ، کے آر پورہ ، جلا کنھٹیشور نگر، ایس ٹی بی بیڈکالونی ، شانتی نگر، کے یس آر ٹی سی لے آؤٹ اور دیگر کئی نچلے علاقوں میں پانی مکانوں میں گھس جانے کی وجہ سے گھروں میں سانپوں ، مچھلیاں ، مینڈک اور کئی کیٹروں کو تیرتے ہوئے دکھا گیا۔فائر سرویس کے عملہ نے ایک اژدھے کو بھی مار کر ھلاک کردیا۔ کئی علاقہ زیر آب ہونے کی وجہ سے دیکھنے پر جزیرے کے طورپر دکھائی دے رہے تھے۔50سے زائد لوگوں کو کشتیوں کے ذریعہ محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ۔ بارش سے 50سے زائد درخت، 300سو سے زائد کاریں ، سرکاری بس اور دیگر سواریاں پانی میں ڈوبے رہے ۔گذشتہ سال جون میں بھی کافی تباہی ہونے پر کشتیوں کے ذریعہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا تھا۔ کورمنگلا کے سونی ورلڈ سے وینکناپورہ روٹ کے 80 فٹ روڈ پر برساتی نالا بھر جانے سے کئی علاقوں میں پانی گھس جانے کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی سڑکوں پرجمع ہوگیا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق بیلے کلاھلی میں 18.7 سی ایم، بی ٹی ایم لے آؤٹ میں 14.4سی ایم ، لکسندر میں 13.6سی ایم ، کوئن کنٹے میں 13سی ایم، ایچ ایس آرلے آؤٹ میں 12.5سی ایم ، کمار سوامی لے آؤمیں12سی ایم، بومن ھلی میں11.5، بسونگنڈی میں 9.7سی ایم ، ہیجگے پورہ میں 9.5، راج محل گٹہلی میں 8.5 سی ایم ، اتر ھلی میں 7.8 سی ایم ، کاگلی پور میں 7.5 سی ایم ، منورائنا پالیہ میں 7.1سی ایم ، دیانندنگر میں 6.4 سی ایم ، کاٹن پیٹ میں 5.9سی ایم ، ہیمپی نگر میں 4.5 سی ایم ، ناگراہاوی میں 3سی ایم اور دیگر علاقوں میں بھی ریکارڈ بار ش ہوئی ہے ۔