سڑکوں پر گھومنے والے اور میدانوں میں کھیلنے والے ہوشیار؛ بھٹکل پولس نے کی ڈرون سے نگرانی کی شروعات
11:50AM Wed 1 Apr, 2020
بھٹکل: یکم، اپریل،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع اتر کینرا میں لاک ڈاؤن کے درمیان سختی برتتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے عوام کو گھروں پر ہی رہنے کا حکم دیا ہے۔ لیکن پھر بھی عوام کی جانب سے گلی کوچوں میں ہر روز اس حکم کی خلاف ورزی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے ڈرون کیمروں کے ذریعے ان کی نگرانی کرنے کی بات کہی تھی۔ پولس افسران کا کہنا تھا کہ عوام یوں تو شاہراہوں پر آنے سے ڈرتے ہیں لیکن اپنے محلوں میں دو چار گروپ کی شکل میں باتیں کرتے کھڑے ہوتے ہیں اور جیسے ہی پولس کی بھنک ملتی ہے وہاں سے رفو چکر ہوجاتے ہیں۔
ضلع اترکینرا کے ایس پی مسٹر شیو پرکاش نے گزشتہ روز اپنے بھٹکل دورہ میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولس محکمہ کی جانب سے بہت جلد ڈرون کیمروں کے ذریعہ سڑکوں پر آوارہ گردی کرنے والوں کی شناخت کی جائے گی اور پھر ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
اسی ضمن میں آج بھٹکل میں ڈی ایس پی کی موجودگی میں کئی جگہوں پر ڈرون کو اڑیا گیا اور فضائی تصاویر لی گئیں۔ ڈی ایس پی کے مطابق کل سے اس میں سختی لائی جائے گی اور قصور واروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔