بھٹکل سرکاری ڈگری کالج کے طلبہ میں انتخابی بیداری پیدا کرنے اہم پروگرام
01:59PM Tue 24 Sep, 2019
بھٹکل: 24 ستمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سرکاری ڈگری کالج کے طلبہ میں انتخابی بیداری پیدا کرنے اور انہیں ملک کا ذمہ دار شہری بنانے کے لیے ایک اہم پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔
اس پروگرام میں اوپوندا سرکاری پی یو کالج کے شعبہ سماجی سائنس کے لکچرر روی نائک نے مقالہ نگار کی حیثیت سے انتخابی کارروائیاں ،سرگرمیاں کے عنوان پر تفصیلی خطاب کیا۔ پرنسپال دستگیر ہلیال نے پروگرام کی صدارت کی۔ کالج انتخابی کلب کی کوآرڈنیٹر بھاگیرتی نائک نے نظامت کی۔ کامرس لکچرر اشونی کے شکریہ کلمات پر پروگرام اختتام کو پہنچا