پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے: مسلم فورم

02:56PM Wed 30 Nov, 2016

نگروٹا میں پاکستان کے ذریعہ فدائین حملہ سیدھے طور پر ہمیں چنوتی ہے: ڈاکٹر جسیم محمد علی گڑھ30نومبر2016: فورم فار مسلم اسٹڈیز اینڈ انالیسس نے نگروٹا (جموں) میں دہشت گردوں کے ذریعہ فدائین حملوں میں شہید بھارتیہ فوج کے دو میجر اور پانچ جوانوں کی شہادت پر منعقدہ تعزیتی جلسہ میں کہا کہ پاکستان کے ذریعہ دہشت گردانہ حملے مسلسل جاری ہیں اور یو این اوکو فوراً پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دے کر اس پر معاشی پابندی عائد کردینی چاہئے۔ اُڑی کے دہشت گردانہ حملے کے بعد اب دوبارہ نگروٹا میں دہشت گردوں نے فوجی ہیڈکوارٹر پر پہلی بار فدائین حملہ کیا گیا جس میں ہماری فوج کے میجر کنال گوساوی اور لانس نائک سنبھاجی یشونت اور کانسٹیبل قدم دھاوک کو چھڑانے میں شہید ہوگئے جبکہ اس کے علاوہ ایک میجر اور تین جوان دہشت گرد حملے میں بھی شہید ہوگئے ملک کے ہر باشندے کے ساتھ ہم ان جانباز فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر جسیم محمد نے فورم فار مسلم اسٹڈیز اینڈ انالیسس کے ذریعہ میڈیا سینٹر پر منعقدہ تعزیتی جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت مسلسل صبر کا دامن پکڑے ہوئے ہے لیکن پاکستان دہشت گردانہ وارداتیں انجام دے کر سیدھے طور پر چنوتی دے رہا ہے۔ ڈاکٹر جسیم محمد نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی حالات اچھے نہیں ہیں اور وہ بھارت کی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتا ہے دوسری طرف کشمیر تیزی کے ساتھ امن کی طرف واپس لوٹ رہا ہے لہٰذا پاکستان پورے علاقے میں بدنظمی اور بدامنی پھیلانے کے لیے اس طرح کی دہشت گردانہ وارداتیں کررہا ہے چونکہ یہ حملہ ہیڈکوارٹر پر کیا گیا ہے لہٰذا یہ ہمارے صبر کے لیے سیدھی چنوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری فوج کو بہت خاموشی سے پاکستان کے دہشت گردانہ مراکز پر حملہ کرنا چاہئے۔ شعبۂ ہندی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جی ایف صابری نے کہا کہ نگروٹا میں فدائین حملے کے وقت دو فوجی افسروں کی بیویوں نے جس بہادری کا ثبوت دیا وہ خود ایک مثال ہے ۔ انھوں نے اپنے نوزائیدہ بچوں کے ساتھ دہشت گردوں کے انھیںیر غمال بنانے کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا۔ ڈاکٹر شیریں مسرور نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اس بات سے مطلع کیا جانا چاہئے کہ فدائین حملے کے وقت پاکستان کی طرف سے مسلسل کور فائرنگ کی جارہی تھی جو اس کے سیدھے طور پر شامل ہونے کا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر محمد فاروق خاں نے کہا کہ ہمارے بہادر فوجیوں نے اپنی بہادری اور شہادت سے نگروٹا میں آیودہ بھنڈار کو بچالیا ورنہ بھاری تعداد میں ہماری توپیں، مزائلیں اور دیگر جدید فوجی ہتھیار ختم ہوتے اور بھاری تباہی ہوگی۔ میٹنگ کے اختتام پر مسلم فورم نے تجویز پاس کی کہ نگروٹا میں شہید فوجی افسران اور جوانوں کو دومنٹ کے لیے خاموش رکھ کر خراج عقیدت پیش کیا دو فوجی افسران کی بیویوں کو بہادری اور حکمت عملی کی تعریف کی گئی جن کی وجہ سے دہشت گرد ناکام ہوئے۔ مسلم فورم نے بھارت سرکار اور یواین او سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دیں اور اس کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں۔