دیہات کی ترقی کو اولین ترجیح دی جائے گی:ڈپٹی اسپیکر کرشناریڈی
01:20PM Mon 5 Nov, 2018
چنتامنی:5 نومبر(۔نامہ نگار)حلقے کے بے شمار قریوں کی سڑکیں نہایت خراب ہیں ان تمام سڑکوں کو اولین فرصت میں درست کرنے کے علاوہ دیہات کی ترقی کے معاملے میں خصوصی توجہ دیتے ہوئے دیہات کی ترقی کو اولین ترجیح دی جائے گی ۔ان باتوں کااظہار خیال ریاستی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر و رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کیا۔ انہوں نے یہاں تعلقہ کے مرغ ملہ، ہادیگرہ، نائندرہلی ،بورمکلہلی ودیگر قریوں میں تقریباََ 3.25کروڑ روپئے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرام وکاس منصوبے کے تحت مرغ ملہ، ہادیگرہ ،نائندرہلی، وغیرہ قریوں میں جہاں کہیں بھی نالوں ،پانی، سڑکوں کی سہولت نہیں ہے ان تمام ضرورتوں کو اس فنڈ سے مکمل کیاجائے گا۔مرغ ملہ گاؤں کے جملہ راستوں کو خوبصورت بنانے کی بے انتہا کوشش کی جائیگی کیونکہ مرغ ملہ گاؤں چکبالاپور ضلع میں ہی مشہور کہلاتا ہے کیونکہ یہاں درگاہ کے علاوہ مندر وغیرہ بھی ہے ان کی زیارت کے لئے کافی تعداد میں زائرین آتے ہیں اس لئے مرغ ملہ گاؤں کو ایک ماڈل بنایا جائے گا ۔انہوں نے ٹھیکداروں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ٹینڈر طلب کرنے کے بعد ٹھیکے دار عمدہ راستے تیار کریں کیونکہ پچھلے جوکام راستوں کا کیاگیا ہے وہ کام گھٹیا ہے اور راستے ٹوٹ پھوٹ چکے ہیں اور عوام کو کئی مشکلات کا سامناکرنا پڑا ہے ایسا تعمیری کام کرنے سے نہ کرنا ہی بہتر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ راستوں کا کام تین مہینوں کے اندر ختم کرتے ہوئے سیمنٹ راستوں کو اچھی طرح پانی پلاکر مضبوط کیاجاناچاہئے اگر گرام وکاس منصوبے میں ہورہے ترقیاتی کام گھٹیا نظر آئے تو عوام بھی فوراََ کام کو روک دے گھٹیا کام کرانے والے ٹھیکداروں کا نام بلاک لسٹ میں شامل کرتے ہوئے ان کے لائسنس کو رد کرنے کے لئے حکومت سے سفارش کی جائیگی ۔اس موقع پر تعلق پنچات رُکن راجنا مرغ ملہ امان اللہ، اللہ بخش، کونسلر، محمد شفیق ایڈوکیٹ، برید نمکان پلی ریڈے پا، شیخ صادق رضوی ،ناگیش، ابرہیم صاحب مجاور، رحمت اللہ جامع مسجد نائب صدر، سردار پاشاہ، چاند پاشاہ، منیر صفدر، وزیر سمیت دیگر کئی احباب موجود رہے ۔