نوائط محفل کی طرف سے نوائطی مشاعرہ کا انعقاد
04:35PM Mon 1 Aug, 2016
بھٹکلیس نیوز / 01 اگست، 16
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) نوائط محفل کی طرف سے کل شب انجمن میدان میں نوائطی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں شہر بھٹکل کے مشہور نوائطی شعراء نے اپنا عمدہ کلام پیش کرکے سامعین سے داد وصول کی۔جناب عتیق الرحمٰن صاحب شابندری کی صدارت میں اس مشاعرہ میں جناب عبدالرحمن باطن صاحب، جناب سید سمیع اللہ برماور صاحب،جناب مصطفی تابش صاحب، جناب خواجہ عثمان صاحب،جناب اقبال سعید ی صاحب،جناب صادق اسر مٹا صاحب،جناب اقبال مالکی صاحب،جناب حنیف شاہ شبنمی صاحب،جناب زبیر جوکاکو صاحب،جناب عبداللہ رفیق صاحب،جناب عبدالعلیم شاہین صاحب،جناب عفان بافقی اور دیگر نے اپنا کلام سنایا۔