منگلور و میں کرفیو کے اوقات میں تخفیف کیے جانے کا چیف منسٹر نے کیا اعلان
04:03PM Sat 21 Dec, 2019
منگلورو: 21 دسمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) وزیر اعلیٰ مسٹر ایدی یورپا نے آج یہاں مینگلور میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالات کو قابو میں دیکھتے ہوئے مینگلور میں کرفیو کے اوقات میں تخفیف کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
انہوں نے مینگلور کے سرکیوٹ ہاؤس میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ابھی دو دن کرفیو میں ڈھیل دی جائے گی جس کے بعد 23/دسمبر کو مکمل طور پر کرفیو ہٹا دی جائے گی۔جس کے لیے افسران کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج 03:00 بجے سے 06:00 بجے تک کرفیو میں ڈھیل دی گئی ہے جبکہ کل صبح 06:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک کرفیو ہٹا دی جائے گی ۔
وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر پولس فائرنگ میں وفات پانے والے نوجوان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں حکومت کی جانب ست معاوضہ کا اعلان کیا۔