مکہ مسجد دھماکہ معاملہ: سوامی اسیمانند کے بری کئے جانے کے فیصلہ کے خلاف این آئی اے نہیں کرے گی اپیل
12:00PM Tue 29 May, 2018
حیدرآباد: میڈیا رپورٹوں کے مطابق قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) 2007 کے مکہ مسجد بم دھماکہ معاملہ میں سوامی اسیمانند کے بری کئے جانے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کرے گی۔
مکہ مسجد دھماکہ کیس میں 11 سال بعد 16 اپریل 2018 کے روز فیصلہ سنایا گیا تھا۔ اس معاملہ میں ملزم سوامی اسیمانند سمیت سبھی پانچ ملزمین کو ثبوتوں کے فقدان میں بری کر دیا گیا تھا۔ سوامی اسیمانند اس معاملہ کے اہم ملزمین میں سے ایک تھے۔
قابل ذکرہے کہ 2007 میں حیدرآباد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکے میں 9 افراد ہلاک جبکہ دیگر 58 زخمی ہو گئے تھے۔ معاملے کی سنگینی کے پیش نظرعدالت کے احاطے کے ارد گرد سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔