نوجوان پر حملہ، اغوا کے معاملے میں شیوسیناکی اکائی یوواسینا کے لیڈر پر مقدمہ درج

02:58PM Thu 17 Nov, 2016

تھانے، (ایف او یس) 24 سال کے ایک نوجوان پر مبینہ طور پر حملہ کرنے اور اس کو اغوا کرنے کے الزام میں شیوسینا کی نوجوان اکائی یوواسینا کے ایک مقامی لیڈر سمیت 15نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے آج بتایا کہ یہ واقعہ 13اور 14نومبر کی رات کا ہے جس میں ایک بحث کو لے کر اونکار گولے کو اغوا کیا گیا اور اس پر حملہ کیا گیا۔گولے کا یہاں ایک نجی ہسپتال میں اس وقت علاج چل رہا ہے۔پولیس کے مطابق یوواسینا کے تھانے یونٹ کے نائب کنوینر نکھل برجادے نے متاثرہ پر کئے گئے حملے میں دیگر ملزمان کی مبینہ طور پر قیادت کی تھی۔پولیس نے کہا کہ برجادے چاہتا تھا کہ متاثرہ کااس اعتراف کرے کہ اس نے ایک گاڑی کو آگ لگائی تھی،بحث کے بعد انہوں نے گولے کو زبردستی ایک گاڑی میں بٹھایا، اسے لوہے کی سلاخوں اور دیگر ہتھیاروں سے مارا پیٹا گیا اور اس کی چوٹی کاٹ دی،وہ 13نومبر کو رات قریب 11:30بجے اسے اپنے گاڑی میں لے گئے اور صبح 5:30بجے تک یرغمال بنائے رکھا۔گولے کو علی الصبح صبح بالآخر اس کے گھر کے قریب چھوڑ دیا گیا۔ملزمان نے گولے کو اس کی شکایت پولیس سے نہیں کرنے کی بھی دھمکی دی، لیکن متاثر نے پولیس سے رابطہ کیا اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔