کنداپور میں میڈیکل افسر کی ہراسانی کے بعد سرکاری اسپتال کی  نرسوں نے کیا کالی پٹی باند ھ کر احتجاج

01:42PM Fri 10 Nov, 2017

بھٹکلیس نیوز / 10 نومبر، 17 کنداپور/ (بھٹکلیس نیوز بیورو) کنداپور میں ایک معمر نرس کو آدھی رات بلاکر اسے اور اس کے شوہر کو گالی گلوچ کرکے باہر نکالے جانے کی واردات کے بعد کنداپور کے ایک  سرکاری اسپتال کی  نرسوں نے اس میڈیکل افسر کے خلاف احتجاج درج کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں پر کالی پٹیاں باندھ لیں۔ اطلاع کے مطابق یہ واردات کنداپور کے سرکاری اسپتال میں جمعرات کو پیش آئی جہاں نرسوں نے میڈیکل افسر ڈاکٹررابرٹ ریبیلو کی مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر یہ اقدام کیا۔ نرسوں اور وہاں کے ملازمین نے میڈیکل افسر پر مسلسل چار ماہ سے تنگ کرنے کا الزام لگایا ہے  اور اس کا اس اسپتال سے تبادلہ کرنے کی مانگ کی ہے۔ لیکن میڈیکل افسر نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے کہا کہ جو لوگ صحیح ڈھنگ سے کام نہیں کرتے ہیں انہیں ان کا سلوک اچھا نہیں لگتا ہے۔ (کنڑا سے ترجمہ: اے جے اسدی)