عدم تشدد کے عالمی دن کے موقع پر شہر میں صاف صفائی مہم کا اہتمام
07:33PM Thu 3 Oct, 2013
بھٹکلیس نیوز
بھٹکل/س اکتوبر (نامہ نگار)آج عدم تشددکے عالمی دن کے موقع پر شہر میں پاک و صفائی مہم چلائی گئی۔اس کا آغاز شہر کے سرکاری اسپتال سے ہوا جس میں کئی ذمہ داران،سرکاری و غیر سرکاری ملازمین،سیاسی لیڈران و سماجی کارکن وغیراہ نے حصہ لیا۔کچھ دن قبل اخبارات کے ذریعہ تمام شہر کو یہ اطلاع دی گئی تھی کہ 2اکتوبر یانی عدم تشدد کے عالمی دن کے موقع پر شہر میں صاف صفائی مہم کا اہتمام کیا جا رہا اور اس مہم تمامی سے کثیر تعداد میں شریک ہوکر اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی تھی۔جو کہ آج اس کا اہتمام کیا گیا جس میں عوام الناس نے ایک کثیر تعداد میں شریک ہو کر اسے ہتا امکان کامیاب بنانے کی کوشش کی۔اس موقع پر بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر و بھٹکل تحصلدار نے مختصر تاثرت کو پیش کیا جس میں انہوں نے مہاتما گانددھی کے اخلاق و کام کرنے کی جستجو کا تذکرہ کیا اور اس بات کی تاکید بھی کی کہ ہمیں بھی انکے اس عمل کو اپنا نا چاہیئے جس سے ہمارے شہر ،گاﺅ و ملک کو فائدہ پہنچے۔اس موقع پر بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر،بھٹکل ٹحصلدار،بھٹکل بی اﺅ،مجلس اصلاح و تنظیم کے نائب صدر جناب عنایت اللہ شابندری،سکریٹری جناب الطاف کھروری،بھٹکل کے معروف سماجی کارکن سید حسن برماور،جناب فاروق ماسٹر و دیگر حضرات موجود تھے۔اس موقع پر ان سب کے علاوہ اسکولی و کالج کے طلبہ اور اساتذہ نے بھی حصہ لیا۔
جالی گرام پنچایت بھٹکل کے جانب سے بھی صاف صفائی مہم کا اہتمام؛
جس طرح شہر میں 2اکتوبر کے موقع پر شہر میں صاف صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا ۔اسی طرح جالی گرام پنچایت بھٹکل نے اس مہم میں بڑ چھڑ کر حصہ لیا جس میں پنچایت کے صدر نیلاور انصاری، پی ڈی اﺅ اُلاس نائک، سکریٹری منجوناتھ دیوادیگا و تقریباً جملہ اراکین اور اسکولی طلبہ نے اس صاف صفائی مہم میں حصہ لیا۔
واضح رہے کہ اس مہم کا سلسلہ 9اکتوبر تک چلے گا۔ اس مہم میں تو سبھی سیاسی ،سماجی کارکن ،سرکاری و غیر سرکاری ملازمین نے اس میںبڑ چھڑ کر حصہ لیا ہے ۔لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ شہر میں بڑ رہی بیماری جو کہ صاف صفائی نظام میں کمی ہونے کی بناءپرہے۔اور اسے جڑھ تک ختم کر نے میں یہ مہم کتنی کارگر ثابت ہو پاتی ہے۔لیکن اس سلسلہ میں شہر کی عوام الناس کی کافی شکایتیں موصول ہوتے رہتی ہے کہ ہر علاقہ میں کچرہ پایا جاتا ہے جسے بلدیہ وقت پر سمیٹھ نہیں پاتی ہے جس کی
بناءپر باالخصوص بچے بہت جلدبیماریوںکا شکار ہوجاتے ہے۔