دکشن کنرا میں ہیلمیٹ قانون کی خلاف ورزی پر فروری کے پہلےہی دن ڈھائی ہزار سے زائد مقدمات درج
01:47PM Wed 3 Feb, 2016
بھٹکلیس نیوز / 03 فروری،2016 منگلورو/ (نامہ نگار) ریاست میں پیچھے بیٹھنے والوں کے لےی بھی ہیلمیٹ کولازمی کرنے کے بعد یکم فروری سے اس میں سختی کی جارہی ہے اور اس تعلق سے دکشن کنڑا میں فروری کے پہلے ہی دن ٹرافک پولس نے 2642 مقدمات درج کرتے ہوئے 2.65/لاکھ روپیوں کا جرمانہ وصول کیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں منگلورو کے پولس کمشنر ایم چندرا شیکھرنے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کو 31/جنوری تک ہیلمیٹ پہننے کے لئے وقت دیا جارہاہے جبکہ یکم فروری سے اس تعلق سے سختی کی جائے گی ۔ اطلاع کے مطابق اب شرع میں اس تعلق سے 100/روپئے کا جرمانہ وصول کیا جارہا ہے۔