عوامی رائے طلب کرکے کستوری رنگن رپورٹ سفارشات نافذ کئے جائیں گے ۔دیش پانڈے
12:53PM Sun 1 Feb, 2015
بھٹکلیس نیوز/یکم فروری،15
کاروار(نامہ نگار ) مغربی گھاٹ کے تحفظ کے بارے میں ڈاکٹر کستوری رنگن رپورٹ کی سفارشات جاری کرنے سلسلے میں لوگوں کی رائے جان کر اس کی اطلاعات سفارشات کا جائزہ لینے کے لئے حکومت کی تشکیل شدہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اراکین اور شمالی کنڑاضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے نے دی ، مذکورہ اراکین وضلع کےنگراں کار وزیر ریاستی کابینہ کے وزراء کی ذیلی کمیٹی کے زیر اہتمام کاروار ضلع رنگ مندر میں منعقدہ میٹنگ میں عوامی نمائندوں اور اداروں کے نمائندوں اور عوام سے کستوری رنگن کی سفارشات کے بارے میں لوگوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے مغربی گھاٹ کے تحفظ میں وہاں رہائش پذیر لوگوں کا حصہ زیاد ہ ہے کیونکہ ماحول کے تحفظ کے ساتھ ساتھ لوگوں کو جینے کا موقع بھی فراہم کرنا ہے اس پس منظر میں مغربی گھاٹ کے احٓطہ کے عوامی مائندوں سے تبادلئہ خیال کرکے ان کی رائے بھی لے جائے گی اس طرح عام لو گوں ، عوامی نمائندوں ،اداروں کے نمائندوں کے مشورے جمع کر کے حکومت کو رپورٹ پیش کی جائے گی ،رکن اسمبلی وشویشور ہیگڑے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ کستوری رنگن کی رپورٹ ذیلی سیاروں (سیارچوں) کی مدد سے تیار کی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ گرام سطح پر جائزہ لے کر رپورٹ تیار کرنے کے بجائے بنیادی سطح سے جائزہ لے کر رپورٹ تیار کرناچاہیئے ،رپورٹ میں 20/فیصد جنگلات رہنے والے علاقے کو بیحد حساس علاقے قرار دیا گیا ہے اسکو س50/فیصد جنگلاتی زمین کے طور پر ریاستی حکومت کی رپورٹ میں سفارش کی جانی چاہیئے ،انہوں نے کہا کہ صدیوں سے بسنے والے لوگوں کو زندگی گزارنے میں کو ئی تکلیف نہیں ہونی چاہیئے ،اراکین اسمبلی ستیش سیل، شیورام ہیبار،ضلع پنچایت کی صدر سرسوتی گوڑا نے اپنے خٰیالات کا اظہا رکرتے ہو ئے کہا کہ شمالی کنڑا ضلع نے پہلے سے ہی مختلف منصوبوں کی وجہ سے اپنی قیمتی زمین کی قربانی دے کر دقت اٹھایا ہے ،اب مغربی گھاٹ کے تحفظ کے نام سے کستوری رنگن کی رپورٹ جاری کئے جائیں تو لوگوں کی زندگی مزید خستہ ہو جائے گی ،میٹنگ میں کئی عوامی نمائندوں مادھو نائک ،سدانند بھٹ ،یحونا گاونگر ،گنپتی مانگرے ،ڈی پی بھٹ کے علاوہ کئی لوگوں نے کستوری رنگن رپورٹ کے بارے میں اپنی مخلافت کا اظہار کیا ،ڈپٹی کمشنر اجول کمار گھوش نے خیر مقدم کیا اور نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔
ع،ح،خ