بی ایم جے بحرین کا سالانہ اجلاس ؛ نئے انتظامیہ ممبران کا انتخاب

01:42PM Mon 2 Oct, 2017

بھٹکلیس نیوز /  02 اکتوبر،2017 بحرین / (راست) بی ایم جے بحرین کا سالانہ اجلاس آج صبح بحرین ولا میں منعقد ہوا جس کا آغاز شاکر ربانی کی تلاوت سے کیا گیا۔ جماعت کے نائب صدر جناب اسحاق پلور صاحب کی طرف سے استقبالیہ کلمات کے بعد جنرل سکریٹری جماعت جناب اطہر پیرزادے صاحب نے جماعت کی سالانہ رپورٹ اور حساب کتاب کی تفصیلات بتائی۔ اس درمیان ممبران کو سوالات کا موقع بھی دیا گیا تھا جس میں پوچھے گئے سوالات کے تشفی بخش جوابات دئے گئے۔ اس موقع پر ممبران کی تفریح کے لئے حمد و غزل بھی پیش کی گئیں جس سے ممبران خوب محظوظ ہوئے۔ ان سب کے بعد پچھلی انتظامیہ کی دو سالہ میعاد کے ختم ہونے پر نئی انتظامیہ کا انتخاب کیا گیا جن کے نام یہ ہیں۔ 1۔ جناب الطاف مصباح صاحب 2۔ جناب شکیل مصباح صاحب 3۔ جناب محمد غوث باشاہ قاسمجی صاحب 4۔جناب یحیٰ محتشم صاحب 5۔ جناب جیلانی کوبٹے صاحب 6۔جناب اطہر پیرزادے صاحب 7۔جناب اسحاق پلور صاحب 8۔جناب معین خلیفہ  صاحب 9۔ جناب اظہر الدین آرمار صاحب 10۔ جناب ضیاء محتشم صاحب 11۔ جناب شعیب افریکہ صاحب 12۔ جناب مسیب پٹیل صاحب 13۔ جناب صابر محتشم صاحب 14۔ جناب عبدالرزاق خلیفہ صاحب 15۔جناب مشتاق ائیکری صاحب 16۔ جناب سرفراز محتشم صاحب 17۔ جناب جیلانی محتشم صاحب اجلاس کا اختتام مولوی عبدالرزاق خلیفہ صاحب کی دعائیہ کلمات پر ہوا جبکہ جلسہ کی نظامت جناب احمد ضیاء محتشم صاحب کر رہے تھے۔ اجلاس کے بعد تمام ممبران کے لئے ظہرانہ کا انتظام کیا گیا تھا۔