ایمریٹس کی پروازوں میں لیپ ٹاپ لے جانے پر عائد امریکی پابندی ختم

03:27PM Thu 6 Jul, 2017

دوبئی: امریکی انتظامیہ نے دوبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز کرنے والی ایمریٹس کی پروازوں میں الیکٹرانک آلات لے جانے کی اجازت دے دی ہے۔ امریکہ نے اس سال مارچ میں دس ملکوں سے اس کے یہاں جانے والی پروازوں میں الیکٹرانک آلات لے جانے پر پابندی عائد کردی تھی ۔ ایسا کسی دہشت گردانہ حملے کے خدشہ کے پیش نظر کیا گیا تھا۔ یہ دس ملک خلیجی، مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے ہیں۔ ان میں متحدہ عرب امارات شامل ہے۔ ایمریٹس کے ایک ترجمان نے آج بتایا کہ دوبئی سے امریکہ جانے والی اس کی پروازوں کے لئے یہ پابندی ختم کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی میعارات او رپروٹوکول بڑھانے کے لئے ایمریٹس مختلف فریقین اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کررہا تھا تاکہ یہ معیارات امریکہ جانے والی پروازوں کے لئے امریکی سیکورٹی ایجنسی کے ذریعہ جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہوں۔