بھٹکل میں حالات معمول پر؛ پولس کا سخت بندو بست
04:03PM Fri 15 Sep, 2017
بھٹکلیس نیوز / 15 ستمبر، 17
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل میں جمعرات کی صبح میونسپالٹی کی دکانوں کے سلسلہ میں ایک شخص کے خود سوزی کرنے کے بعد کشیدہ حالات معمول پر آگئے ہیں اور کسی بھی شرپسند کو حالات بگاڑنے سے باز رکھنے کے لئے پورے بھٹکل میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور ضعلی ایس پی مسٹر ونائک پاٹل خود حالات کی نگرانی کرنے بھٹکل میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولس نے اس معاملہ کو لے کر تین الگ الگ معاملات درج کئے گئے ہیں جس میں پولس نے خودسوزی کی کوشش کرنے پر رام چندر ناگپا نائک کے خلاف پہلا کیس داخل کیا ہے تو دوسرا کیس بلدیہ دفتر پر ہوئے پتھراؤ اور میونسپالٹی عمارت کو نقصان پہنچانےپردرج کیاہے جبکہ چوتھا کیس رام چندرنائک کی خودسوزی کی کوشش کئے جانے پر میونسپالٹی کی دکان کے کرایہ دار اور رام چندر نائک کے بھائی وینکٹیش نائک کی شکایت پر ضلعی منصوبہ جات افسر آر پی نایک، بھٹکل بلدیہ چیف آفیسر ،بل کلکٹر دلیپ اور ٹیکس وصول کرنے والے گریش گنگارکے خلاف درج کیا گیا ہے ۔