سعودی عرب میں بے روزگار ہوئے ہندوستانیوں سے سشما کی واپس ہندوستان آنے کی اپیل
03:20PM Mon 22 Aug, 2016
نئی دہلی۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے سعودی عرب میں ملازمت گنوا چکے ہندوستانی مزدوروں سے اپیل کی ہے کہ بقایہ رقم کا دعوی آپ آجروں کے یہاں دائر کریں اور جلدی گھر واپس آ جائیں اور کہا کہ حکومت ان کے واپس آنے کے اخراجات برداشت کرے گی۔
سشما نے ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹ کر کہا کہ سعودی عرب میں ہندوستانی مزدور، برائے مہربانی اپنے دعوے دائر کریں اور گھر واپس آئیں۔ ہم آپ کو بلا معاوضہ لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل وی کے سنگھ سعودی عرب میں ہندوستانی مزدوروں کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے گئے ہوئے ہیں۔ جو مزدور کمپنیاں بند ہونے کی وجہ سے نکال دیے گئے ہیں، ان کو میرا یہ مشورہ ہے کہ وہ اپنے اپنے دعوی درج کروا کر ہندوستان لوٹ آئیں۔
انہوں نے کہا کہ جب سعودی حکومت بند ہو چکی کمپنیوں کے ساتھ نمٹارا کرے گی تو آپ کا بقایا بھی ادا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دعووں کے حل میں وقت لگے گا اور غیر معینہ مدت تک سعودی عرب میں انتظار کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔