سنہستھ میں جانے کی اجازت نہ ملنے پر سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے دیا دھرنا
04:09PM Mon 16 May, 2016
بھوپال۔ مہاراشٹر کے مالیگاوں دھماکہ معاملے میں این آئی اے سے کلین چٹ پاچکی سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر مدھیہ پردیش کے اجین میں جاری سنہستھ میں جانے کی اجازت نہیں ملنے کی وجہ سے دارالحکومت بھوپال میں دھرنا پر بیٹھ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سادھوی پرگیا کو سنہستھ میں شامل ہونے کے لئے عدالت سے اجازت مل چکی ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں وہاں نہیں جانے دیا جارہا ہے۔اس کی وجہ سے انہوں نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ سادھوی پرگیہ نے اپنا نام اس معاملہ میں آنے کے بعد پہلی مرتبہ کنبھ یا سنہستھ میں جانے کی اجازت طلب کی تھی۔ خیا ل رہے کہ مالیگاوں میں 21 ستمبر 2008میں دو دھماکوں میں کئی لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔ ا س معاملے میں سادھوی پرگیا کو اکتوبر 2008 میں گرفتار کیا گیا تھا۔