۱۸ اپریل کو کرناٹک بند کامیاب بنانے کی تیاریاں
12:34PM Wed 15 Apr, 2015
بھٹکلیس نیوز/15اپریل، 15
بنگلورو(ایجنسی) اٹھارہ اپریل کو میکے ڈاٹوڈیم کی تعمیر پر زور دینے کیلئے ریاست کی مختلف کنڑا تنظیموں کے علاوہ 600 سے زائد تنظیموں کی آواز پر کرناٹک بند منانے کی تیاریوں کا مختلف کنڑا تنظیموں کے نمائندوں نے جائزہ لیا۔ میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کنڑا تنظیموں کے فیڈریشن کے صدر واٹال ناگراج نے کہاکہ میکے ڈاٹو میں پینے کے پانی کیلئے ڈیم کی تعمیر کے منصوبے کی حمایت میں 18 اپریل کو زبردست پیمانے پر بند کا اہتمام کیا جائے گا۔ مسٹر واٹال ناگراج نے کہاکہ اس بند کو مکمل اور کامیاب کرنے کیلئے تمام تنظیموں کے کارکنوں سے اپیل کی گئی ہے۔ ڈاکٹر راجکمار ابھیمانی سنگھا کے صدر سارا گووند اور دیگر کنڑا تنظیموں کے متحرک کارکنوں نے آج کی میٹنگ میں شریک ہوکر اس بند کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔
ع،ح،خ