سعودی عرب کے نئے ولی عہد محمد بن سلمان کو امیر قطر کی مبارکباد اور نیک خواہشات
11:32AM Thu 22 Jun, 2017
دوحہ۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے سعودی عرب کے نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد دی ہے۔ قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کیو این اے کے مطابق شیخ تمیم بن حماد الثانی نے محمد بن سلمان كو کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے تعلقات استوار ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
واضح ر ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب مسلم ممالک نے قطر پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ کر اس کی اقتصادی ناکہ بندی کردی ہے۔