بھٹکل میں پیش آئے مختلف حادثات میں چھ افراد زخمی
12:52PM Tue 20 Jun, 2017
بھٹکلیس نیوز / 20 جون، 17
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) آج دوپہر 03:30 سے 06:00 بجے کے دوران بھٹکل کے چار مختلف مقامات پر سڑک حادثات پیش آئے جس میں چھ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
پہلا حادثہ نوائط کالونی قومی شاہراہ رفعت ایجنسی کے مقابل پیش آیا جس میں بھٹکل سے مرڈیشور کی طرف جارہی آئی ٹوینٹی کار کا ٹائیر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں مخالف سمت سے آرہی بائک، اسکوٹر اور رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ آٹو رکشہ بائک اور اسکوٹر پر سوار پانچ افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت لکشمی درگپا (37)، ماروتی شٹی (61)، شنکر موگیر (29)، صائم موٹیا (14) اور صامد ملا (15) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ دوسرا حادثہ جامعہ آبار روڈ کراس شمس اسکول کے پیچھے پیش آیا جس مین ایک ٹریکٹر نے بائک والے کو ٹکر دے دی جس میں رمیش نارائن موگیر زخمی ہوگئے۔ جبکہ تیسرا حادثہ بھٹکل بندر روڈ اور چوتھا حادثہ انفال سوپر مارکیٹ کے قریب پیش آیا جس میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
اس تعلق سے بھٹکل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔