آندھرا پردیش کے سابق اسپیکر کوڈیلا شیو پرساد نے کی خودکشی
10:05AM Mon 16 Sep, 2019
آندھرا پردیش کے سابق اسپیکر کوڈیلا شیو پرساد کا حیدر آباد کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا ہے۔ اسپیکر شیوا پرساد پر وائی ایس آر کانگریس کی حکومت نے بدعنوانی کے الزامات لگائے تھے۔ اس کے بعد انھوں نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔ حیدر آباد کے ایک اسپتال میں سنگین حالت میں انھیں علاج کے لیے لایا گیا تھا۔ یہاں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔