بھٹکل کڈس جدہ کی جانب سے کورونا سے بچنے کی تدابیر پر ڈرائنگ مقابلوں کا انعقاد: 43 طلبہ کی شرکت
12:23PM Sun 12 Apr, 2020
جدہ/بھٹکل: 12 اپریل، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں بیشتر ممالک کے لوگ لاک ڈاؤن کے زندگی گزار رہے ہیں وہیں کچھ لوگ اس وقت کو استعمال میں لاتے ہوئے بچوں کے درمیان مختلف طریقوں سے آن لائن مقابلے منعقد کر رہے ہیں۔
بھٹکل کڈس جدہ نے بھی اس فرصت کی گھڑی کو غنیمت سمجھتے ہوئے پہلی سے دسویں جماعت تک کے طلبہ کے درمیان کورنا سے بچاؤ کے لیے اختیار کی جانے والی تدابیر پر ڈرائنگ کا مقابلہ رکھا تھا جس میں کل 43/طلبہ نے حصہ لیا، ان میں دس طلبہ بھٹکل سے تھے اور بقیہ جدہ میں مقیم بھٹکلی طلبہ تھے۔
مقابلہ کے کنوینر کے مطابق اس مقابلہ کو انہوں نے تین گروپ میں تقسیم کیا تھا۔ پہلے گروپ میں پہلی جماعت سے تیسری جماعت تک کے طلبہ، دوسرے گروپ میں چوتھی جماعت سے ساتویں جماعت تک کے طلبہ اور تیسرے گروپ میں آٹھویں جماعت سے دسویں جماعت تک کے طلبہ شریک تھے۔
ہر گروپ میں اول، دوم اور سوم آنے والوں کو نقد انعامات سے نوازا گیا جس کے لیے جناب زاہد رکن الدین صاحب، جناب نعمان علی اکبرا صاحب، جناب شعیب کوٹیشور صاحب اور محترمہ رضمہ کوبٹے صاحبہ نے حکم (جج) کے فرائض انجام دیے۔
مقابلہ کے کنویر جناب ریحان کوبٹے نے بھٹکلیس کو بتایا کہ اس مقابلہ کو کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچانے میں ان کے اہل خانہ سمیت ان کے دوستوں نے بھی ان کو کافی تعاون کیا ہے جس پر وہ ان سب کے شکر گزار ہیں۔
مقابلہ میں ممتاز طلبہ کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
پہلا گروپ: پہلی سے تیسری جماعت
اول: نورہ بنت عبدالمعیز جوکاکو
دوم: محمد حیان ابن محمد حسین کولا
سوم: سارہ بنت حفظ الرحمان منیری
دوسرا گروپ: چوتھی سے ساتویں جماعت
اول: محمد ابن حبیب اللہ محتشم
دوم: مریم بنت فیصل دامودی
سوم: آمنہ رحمت بنت عبدالسلام دامدابو
تیسرا گروپ: آٹھویں سے دسویں جماعت
اول: یوفس ابن شعیب جوباپو
دوم:یعقوب ابن عبیداللہ عسکری
سوم: محمد رحیق ابن محمد ریحان کوبٹے
دوسرا گروپ: چوتھی سے ساتویں جماعت
اول: محمد ابن حبیب اللہ محتشم
دوم: مریم بنت فیصل دامودی
سوم: آمنہ رحمت بنت عبدالسلام دامدابو
تیسرا گروپ: آٹھویں سے دسویں جماعت
اول: یوفس ابن شعیب جوباپو
دوم:یعقوب ابن عبیداللہ عسکری
سوم: محمد رحیق ابن محمد ریحان کوبٹے