وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں کتاب کا اجراء

12:27PM Sat 4 Mar, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)کنڑا فلم انڈسٹری کی 60سالہ تاریخ سے متعلق این جگناتھ پرکاش کی تحریرکردہ اروترا وسنتا کتاب کا اجراء وزیراعلیٰ سدرامیا کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر وزیر برائے سماجی بہبود ایچ آنجنیا ،محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ کے ڈائرکٹر این آر وشوکمار ، ہمپی یونیورسٹی کی وائس چانسلر ملیکاکھنٹی ، میوزک ڈائرکٹر ہمسا لیکھا کے علاوہ بزرگ ادباء ہمپا ناگراجیا ، کملا ہمپنا ، ڈاکٹر سدلنگیا ، چندر شیکھر پاٹل، کالے گوڈا ناگواراور میڈیا اکاڈمی کے چیرمین سدراجو کے علاوہ وزیر اعلیٰ میڈیا کوآرڈینٹر پربھاکر اور دیگر موجود تھے۔