یوم عاشوراء کے موقع پر فیاض ملا صاحب کی طرف سے غریب مریضوں میں کھانے کے چیزوں کی تقسیم
03:20PM Fri 15 Nov, 2013
یوم عاشوراء کے موقع پر فیاض ملا صاحب کی طرف سے غریب مریضوں میں کھانے کے چیزوں کی تقسیم
بھٹکلیس نیوز / 15 نومبر، 13
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) اسلام میں یوم عاشوراء کی بہت بڑی فضیلت اور اس دن میں ہونے والے اہم اہم واقعات کی مناسبت سے آج بھٹکل سرکاری اسپتال میں شہر کے مشہور سماجی کارکن جناب فیاض ملا صاحب نے غریب مریضوں کے مابین کھانے کی چیزیں تقسیم کیں جس میں پھل ، بسکٹ ، بریڈاور گلوکوز وغیرہ شامل تھے ۔ اس موقع پر بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر مسٹر کورما ایم راؤ نے اس کا افتتاح کیا اور مریضوں میں ان چیزوں کو تقسیم کیا ۔اس موقع پر سی پی آئی بیلی ایپا ، جناب ارشاد ڈاٹا صاحب ، جناب محمد صادق صاحب ، جناب محمد شکیل ملا صاحب ، جناب عبدالرشید شابندری صاحب ، ڈاکٹر کرشنا ، ڈاکٹر منجوناتھ شٹی اور سرکاری اسپتال کا عملہ موجود تھا ۔
خیال رہے کہ جناب فیاض ملا صاحب گزشتہ سات سالوں سے یوم عاشوراء کے موقع پر اس طرح سے کھانے کی چیزوں کی تقسیم کرتے آرہے ہیں ۔