وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی وے آسکر فرنانڈیز اور ضلعی انچارج وزیر کی بھٹکل آمد
03:31PM Sat 7 Dec, 2013
وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی وے آسکر فرنانڈیز اور ضلعی انچارج وزیر کی بھٹکل آمد
بھٹکلیس نیوز 07 دسمبر، 13
بھٹکل / (رپورٹ : محمد یوسف خان / تصاویر : محمد رضوان گنگاولی)آج دوپہر مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی وے مسٹر آسکر فرنانڈیز اور ضلعی انچارج وزیر مسٹر آر وی دیش پانڈے یہاں بھٹکل قومی شاہراہ پر واقع قاضیا بنگلو میں تشریف لائے ،جہاں پرعوام کی ایک کثیر تعداد ان کے استقبال کے لئےموجود تھی ۔اس موقع پر مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے صدر ایڈوکیٹ جناب محمد مزمل قاضیا صاحب نے مسٹر آسکر فرنانڈیز کو یادداشت پیش کی ۔جس میں بھٹکل کی عوام کو درپیش مختلف پریشانیوں اور مسائل کا تذکرہ کیا گیا اور اس کے جلد ازجلد حل کرنے کی مانگ کی گئی ۔ اس یاد داشت کے ذریعہ قومی شاہراہ کے مسئلہ کو حل کرنے ،اتی کرم جگہوں کو رجسٹر کروانےجیسے اہم مسائل کوےحل کرنے پر بھی زور دیا گیا ۔اس موقع پر جنرل سکریٹری مجلس اصلاح و تنظیم جناب محی الدین الطاف کھروری صاحب ،جناب عبدالرحیم شیخ صاحب ، جناب عنایت اللہ شابندری صاحب وغیرہ موجود تھے ۔
موگلی ہونڈاکی عوام نے بھی اٹھایا قومی شاہراہ کا مسئلہ :قاضیا بنگلو سے نکل کر یہ دونوں وزیر بھٹکل موگلی ہونڈا پہنچے جہاں ان کے سامنے موگلی ہونڈا کی عوام نے اپنے مسائل کو بیان کرتے ہوئے موجودہ ہائی کو ہی وسعت دینے پر ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بتائیں اور واضح کہ موجودہ ہائی وے پراجیکٹ پر عمل در آمد کی صورت میں انہیں کیسے بے گھر ہونا پڑتا ہے ۔ عوام کے مطالوضں کو سننے کے بعد آسکر فرنانڈیزنے کہا کہ میں یہاں سے لوٹنے کے بعد ہائی وے اتھاریٹی سے اس سلسلہ میں بات چیت کرونگا اور ضلعی وزیر مسٹر دیش پانڈے کی سرپرستی میں ایک کمیٹی بھیج کر یہاں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرونگا ۔ضلعی انچارج ویزر مسٹر آر وی دیش پانڈے نےیہاں کی عوام کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم ہائی وے کے سلسلہ میں عوام کو کم سے کم نقصان ہونے دیں ۔اس سلسلہ میں آگے بھی ہم جو فیصلہ کریں گے وہ عوام کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئےہی ہوگا ۔اس موقع پر جناب قاضیا یونس صاحب نے بھی اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے دونوں وزیروں کا شکریہ ادا کیا اور مسائل کو حل کرنے کی مانگ کی ۔اس موقع پر مجلس اصلاح و تنظیم صدر جناب قاضیا مزمل صاحب،جنرل سکریٹری جناب الطاف کھروری صاحب،رابطہ سوسائٹی کے جنرل سکریٹری جناب یونس قاضیا، جناب عنایت اللہ شابندری صاحب،سماجی کارکن جناب سید حسن برماور صاحب،کانگریسی کارکن و ضلع پنچایت ممبر جناب عبد الرحیم شیخ صاحب کے علاوہ کئی ذمہ دار حضرات موجود تھے ۔