کے جے نائک نے بتلایا خود کو بلاک کانگریس صدر کے عہدہ کا مضبوط امیدوار

11:47AM Thu 14 Jun, 2018

بھٹکل: 14 جون، 18(بھٹکلیس نیوز بیورو)  تعلقہ کسان اور کھیت مزدور کانگریس سمیتی کے صدر کے جے نائک  نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بھٹکل بلاک کا نگریس کے صدر کے عہدہ کے لئے سب سے زیادہ موزوں اور مضبوط امیدوار ہیں۔ انہوں اپنی اس  بات پردلیل دیتے ہوئے  کہا کہ وہ یوں ہی یہ سب نہیں کہہ رہے ہیں بلکہ  وہ  30/سالوں سے کانگریس کے رکن ہیں اور انہوں نے اس سے قبل یوتھ کانگریس کے صدر اور جنرل سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں اور اب  وہ کانگریس کی جانب سے بھٹکل تعلقہ کسان اور کھیت مزدور سمیتی کے صدر ہیں۔ انہوں نے کانگریس کے لئے دی گئی اپنی کئی ایک خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس عہدہ کے لئے سب سے زیادہ موزوں ہیں اس لئے انہیں اس عہدہ کے لئے چنا جانا چاہئے۔ خیال رہے کہ بھٹکل بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک کے استعفی کے بعد سے یہ عہدہ خالی پڑا ہوا ہے، جس کی بھرتی کے لئے مانگ کی جارہی ہے۔