عوامی نمائندے سرکاری اسکیموں کو مستحقین تک پہنچائیں:سدارمیا 

02:30PM Sun 9 Apr, 2017

چنتامنی:( بھٹکلیس نیوز)مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی جانب سے کئی اسکیموں کو شروع کرتے ہوئے غریبوں کی مدد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ان تمام کو جان کر عوام تک پہنچانا عوامی نمائندوں کا فرض ہے ان خیالات کااظہار چکبالاپور ضلع پنچایتی کے سکریٹری سدارمیا نے کیا ۔ آج شہر کے سندریاگرامین اور ٹاون ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے جانب سے گار منٹس مراکز کے دفتر کا افتتاح کرنے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو بڑی پریشانی یہ ہوتی ہے کہ کس طرح سے ضرورت مند وں کو تلاش کیاجائے اور غریبوں تک ان اسکیموں کو پہنچایا جائے غریبوں کی یہ پریشانی ہوتی ہے کہ جب انہیں ان اسکیموں کے بارے میں پتہ چلتا ہے تو طرح طرح کی دستاویزات کے بارے میں پتہ ہے تو طرح طرح کے دستاویزات پیش کرانے کی مشکل سے بیزار ہوکر خاموش ہوجاتے ہیں ایسی حالت میں عوامی نمائندے اگر ان کی مدد کرتے ہوئے اکاؤنٹ کھلوائیں اور انہیں حکومت سے دی جانے والی امداد فراہم کرائیں تو حکومت کو بھی نشاندہی کرنے میں آسانی ہوجائیگی سدارمیا نے وہاں موجود خواتین اور لڑکیوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ آج کے دور میں لڑکیاں تعلیم کے میدان کے علاوہ ہر میدان میں آگے آنا چاہئے ورنہ آئندہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گاانہوں نے کہا کہ خواتین تعلیمی خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ جملہ شعبہ حیات میں مردوں کے شانہ بشانہ ہی نہیں بلکہ مردوں سے بھی دو قدم آگے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی مرد کے کامیابی کے پچھے کسی نہ کسی خاتون کا ہی ہاتھ ہوتا ہے ان تمام گرانقدر خدمات کے باوجود آج بھی مظلوم ہی ہے۔ سندریاگرامین اور ٹاون ڈیولپمنٹ سمستے کی صدر ڈاکٹر وجیا میڈم نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہی کہ خواتین کی تعلیم پر گذشتہ ادوار میں پابندی عائد تھی لیکن بابا صاحب امبیڈکر کی کوششوں کی بدولت لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم دینے کا آغاز ہو۔ ڈاکٹر وجیا میڈم نے خواتین کو آواز دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم حاصل کررہی 18سال سے کم عمر کی لڑکیوں کو شادی بیاہ کرنے سے گریز کریں کیونکہ 18سال سے کم عمر میں لڑکی کی شادی کرنا قانون کیخلاف ورزی ہے اور یہ جرم بھی ہے اکثر دیکھا گیا ہیکہ لڑکی ایس ایس ایل سی کی تعلیم ختم کرتی ہی اُس لڑکی کو شادی کرنے کا انتظام والدین کرلیتے ہیں والدین ہر گیز ایسا نہ کرے بلکہ لڑکی کو ایس ایس ایل سی کے بعد بھی مزید تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے کم عمر میں لڑکیوں کی شادیوں کو کرکہ ان کی زندگیوں کو تباہ نہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اپنے بچوں کو خاص کر لڑکیوں کی تعلیم وتربیت پر توجہ دیں ورنہ ان کی تعلیم ادھوری رہ جائے گی اور وہ تعلیم سے دور رہ کر غلط عادت سیکھ کر اپنا نام بدنام کرینگے آج خواتین پر ظلم پر ظلم چل رہا ہے اس میں کئی خامیاں خواتین کی بھی ہوتی ہے اور کئی مردو کی بھی خواتین کی کم اور مردوں کی زیادہ ہوتی ہے۔ اس موقع پر ڈی سی سی بینک ڈائرکٹر وینکٹ رونپا رام سوامی گرامین بینک منیجر چندرہ شکھرا پرکاش لکشمی سمیت کئی احباب شریک رہے ۔