ضلع اتر کینرا میں آج کورونا کے مزید چھ معاملات: سداپور میں بھی ہوئی ایک مریض کی تصدیق
02:16PM Wed 27 May, 2020
بھٹکل: 27 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع اتر کینرا میں آج بدھ کو کورونا کے چھ تازہ معاملات سامنے آئے ہیں جس میں اب تک کورونا سے محفوظ سداپور تعلقہ بھی شامل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج سداپور میں ایک، ہوناور میں ایک اور یلاپور میں چار نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد ضلع میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 73 ہوچکی ہے۔
اطلاع کے مطابق یہ سبھی افراد ایک ہفتہ قبل مہاراشٹرا سے لوٹے تھے جس کے بعد سے ہی انہیں سرکاری طور پر کورنتائن کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ضلع میں اب تک 35 لوگ صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔