شیوا نندا سرکل پر اسٹیل فلائی اُوور کا تعمیرائی کاموں کا آغاز
02:49PM Tue 18 Jul, 2017
بنگلور(بھٹکلیس نیوز ):۔ بروھت بنگلور مہا نگر پالیکے( بی بی ایم پی ) کی مےئر جی پدماوتی نے کہا کہ شیوا نندا سرکل پر اسٹیل فلائی اُوور کا تعمیرائی کام شروع ہوچکا ہے اور یہاں کی مٹی کی جانچ کے لئے لیباریٹری بھیجی گئی ہے ۔انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ پروجکٹ کئی سالوں سے زیر التوا تھا اور یہاں ٹرافک کا مسئلہ حل کرنے کے لئے سال 2000میں ہی پراوجکٹ تیار کیا گیاتھا مگر چند تکنیکی خامیوں اور دیگر ناگزیر وجوہات کی بنا پر یہ پروجکٹ شروع نہ کیا جاسکا۔ اب اس پروجکٹ کو عملی جامہ پہنانے کے مقصد سے ٹنڈر طلب کئے گئے ہیں اوراس فلائی اوور کی ذمہ داری ایم وینکٹ راؤ انفراسٹرکچر کمپنی کو سونپی گئی ہے۔ یہا ں تعمیرائی کاموں کو شروع کرنے سے قبل مٹی کا ٹسٹ لینا ضروری ہے۔ اس لئے مٹی کی طاقت اور اس کی معیاری کی رپورٹ بہت جلد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس پروجکٹ کے لئے جملہ ایک ہزار 500.36اسکوائر میٹر جگہ کی ضرورت ہے۔اس فلائی اوور کی لمبائی 310میٹر اورچوڑائی 16میٹر ہوگی۔ اس پروجکٹ کے لئے جملہ 19.85کروڑروپےئے خرچ کئے جائیں گے۔ زمینات حاصل کرنے اور جائیدادوں کے مالکوں کو معاوضہ کے طورپرجملہ 50کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔ اس پروجکٹ کے جملہ26درختوں کو کاٹنا پڑیگا کئی تنظیموں نے درختوں کو کاٹنے کے معاملہ میں تجاویز طلب نہ کرنے اور اس کی اطلاع نہ دئے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ کرشنا کے پاس کمار کروپا روڈ پر ہمیشہ ٹرافک جام رہتا ہے۔اس لئے انڈر پاس اور گریڈ سپاریٹر ضروری ہے اس لئے یہاں سال 2012میں ہی مٹی کی جانچ کی گئی تھی۔