تعلیم سے ہی ترقی ممکن ۔ رمیش کمار

02:56PM Wed 31 Oct, 2018

رائل پاڈ 31،اکتوبر( سالارنیوز)ہمارے گاؤں کے اسکول کوبچانا ہماری ذمہ داری ہے ، یہ بات مقامی رکن اسمبلی واسپیکر کے آررمیش کمار نے کہی ۔ انہوں نے یہاں نلونکی پنچایت کے پلوگورکوٹے کے سرکاری ہائرپرائمری اسکول میں گزشتہ روزبنگلور کے آروی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ صدسالہ تقریبات کاافتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہاکہ تعلیم سے ہی بچوں کی مجموعی ترقی ممکن ہوسکتی ہے ملک کی تعمیراور ترقی میں اساتذہ کاکردار اہم ہوتاہے۔ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں کابھرپور فائدہ اٹھاکر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔ سرحدی علاقے کے اس گاؤں میں ایک صدی سے اسکول قائم ہے یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔ اس اسکول سے تعلیم حاصل کرکے کئی افراد اعلیٰ عہدوں پرفائز ہوچکے ہیں۔ یہ تعلقہ کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ اس اسکول کی ترقی اورحفاظت کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو اس موقع پریادکیاگیا اوراسکول میں خدمت انجام دے چکے اساتذہ کو تہنیت پیش کی گئی ۔ آروی ایجوکیشن ٹرسٹ کے سکریٹری ناگراج، پی ایل ڈی بینک کے صدر دمبال اشوک، بی ای او شمس النساء، تعلقہ پرائمری اسکول اسوسی ایشن کے صدر ناگراج، میرمعلم ایم کرشنپا اوردیگر شامل تھے۔