سعودی عرب کا مسئلہ فلسطین سے متعلق جان کیری کی تجاویز کا خیر مقدم
01:51PM Thu 29 Dec, 2016
سعودی وزارت خارجہ کے ایک ذمے دار ذریعے نے بتایا ہے مملکت نے فلسطینی اسرائیلی تنازع کے حتمی حل کے لیے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کیا ہے۔
ذریعے کےمطابق سعودی عرب کا خیال ہے کہ مذکورہ تجاویز بین الاقوامی قراردادوں ، 2002 میں بیروت میں عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں پیش کیے جانے والے امن منصوبے اور 2005 میں مکہ مکرمہ کی اسلامی کانفرنس سے مطابقت رکھتی ہیں.. اور فلسطینی اسرائیلی تنازع کے حتمی حل تک پہنچنے کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔