عامر خان کو بڑی راحت ، سپریم کورٹ نے خارج کی درخواست
02:25PM Fri 22 Jul, 2016
نئی دہلی : سپریم کورٹ نے بالی ووڈ اداکار عامر خان کے خلاف ان کے ٹیلی ویژن پروگرام ستیہ میو جیتے میں قومی علامت کے غلط استعمال کو لے کر کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی کو جمعہ کو مسترد کر دیا۔ ایک غیر سرکاری تنظیم 'ارائیو سیف سوسائٹی کی جانب سے یہ عرضی داخل کی گئی تھی۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی صدارت والی بنچ نے عرضی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی دم نہیں ہے۔ ارائیو سیف سوسائٹی کی جانب سے چندی گڑھ کے رہنے والے ہرمن ایس سدھو نے جب عدالت عظمی کو عامر کی طرف سے قومی علامت کے غلط استعمال کے بارے میں بتایا ، تو عدالت نے کہا کہ اگر انہیں کوئی خاص شکایت ہے ، تو وہ پولیس کے پاس جا سکتے ہیں۔
این جی او نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے تین نومبر 2015 کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا ، جس میں عدالت نے اس سے متعلق درخواست مسترد کر دی تھی۔