میدانوں اور پارک میں اندرا کینٹن شروع کرنے پر لوگوں کا احتجاج
03:42PM Sat 15 Jul, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز):۔حکومت نے غریب لوگوں کو رعایتی قیمت میں کھانا فراہم کرانے کے مقصد سے اندرا کینٹن نامی اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور 15آگسٹ کو اس اسکیم کا افتتاح ہونے والا ہے۔ اس اسکیم کو جاری کرنے کے لئے ہورہی جلد بازی کی وجہ سے مقامی لوگوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرنے کے علاوہ دھرنا بھی دیا ہے۔بروھت بنگلور مہانگر پالیکے( بی بی ایم پی ) کے افسران نے جگہ نہ ملنے پر کھیل میدانوں اور پارکوں میں کینٹن کی تعمیر کرنے پر لوگوں نے ناراضگی جتائی ہے ۔بی بی ایم پی افسران نے پہلے وجئے نگر کے کھیل میدان میں کینٹن شروع کرنے پر ناراضگی کاظہار کیا تھا اور احتجاج کرنے پر یہاں کینٹن تعمیر کرنے کے فیصلہ کو منسوخ کرناپڑا۔ بھراتی گپے۔ ملیشورم ۔ نندنی آؤٹ اور پھر کروبراھلی کے پارک میں کینٹن تعمیر کرنے پر لوگوں نے ناراضگی جتائی تھی اور احتجاج کیا تھا۔ ملیشورم کا میدان صرف کھیل سرگرمیوں کے لئے ہیں۔ یہاں میدان کے ایک حصہ میں ٹرافک پولیس نے ٹرافک کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ضبط شدہ اور چوری کی سواریوں کو کھڑا کرنے کے لئے استعمال کررہا ہے۔مقامی کھلاڑیوں اور لوگوں نے سخت احتجاج اور دھرنا دینے کے باوجود ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔ دوسری طرف اعلیٰ افسران اور مقامی کارپوریٹروں کے علاوہ وزیر برائے بنگلور ڈیولپمنٹ اور شہری ترقیات کے جے جارج کو بھی یاد داشت پیش کی گئی اور وہ بھی اس معاملہ میں خاموش ہیں۔ بی بی ایم پی افسران نے ایک قدم آگے جاکرکروبرا ھلی میں واقع ایک پارک کے حصہ کو تباہ کرکے یہاں کئی پودوں اور درختوں کو کاٹ کر کینٹن کوتعمیر کیا جارہا ہے۔مقامی لوگوں نے دھرنادیا ا ور پارک کی حفاظت کرنے کے لئے تعمیرائی کاموں میں رکاوٹ ڈالوایا او رپولیس کی بھی پراہ نہیں کی۔لوگوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنے ذاتی خرچ پر اس پارک کو دوبارہ تعمیر کرنے کے ساتھ ہی اسے خوبصورت بنانے کہ لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ دوسری طرف مہالکشی لے آؤٹ میں واقع میدان اور ہنومنتا مندر کے احاطہ میں میں بھی کینٹن تعمیر کرنے کا فیصلہ لیا تھا اوراس کی سخت مخالفت ہونے پر افسران کو اپنا فیصلہ ترک کرنا پڑا۔ 42وارڈوں میں ہی جگہ ملنے پر کینٹن کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اتنے ہی کینٹن کو لیکر اس اسکیم کا افتتاح ہونے والا ہے۔