سطح آب میں گراوٹ

02:29PM Thu 23 Mar, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)وزیر قانون و چھوٹی آبپاشی ٹی بی جئے چندرا نے بتایاکہ ریاست کے 176تعلقہ جات میں سے 143 تعلقہ کے سطح آب میں معمولی گراوٹ آئی ہے، جبکہ 43 تعلقہ جات میں سطح آب میں زبردست گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ قانون ساز کونسل میں بسوراج ہوراٹی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ نئے بورویلوں کی کھدائی کیلئے اتھارٹی سے اجازت حاصل کرنا لازمی ہے۔