آٹھ نئے وزراء کو قلمدان پاٹل کو داخلہ امور، رحیم خان کو یوتھ اینڈاسپورٹس ، ناگراج کو ہاؤزنگ
12:19PM Fri 28 Dec, 2018
بنگلورو۔28؍دسمبر (سالارنیوز) کئی مرحلوں کے مشوروں کے بعد کانگریس ہائی کمان نے آج شام نئے ریاستی وزراء کے قلمدانوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ آخر کار نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی ۔ پرمیشور سے داخلہ امور کا قلمدان واپس لے کر ایم بی پاٹل کو دے دیا گیا۔ تاہم پرمیشور کا بنگلورترقیات کا قلمدان بحال ہے۔ اس کے علاوہ انہیں قانون اور امور پارلیمان کا بھی قلمدان دیاگیا ہے۔ کرشنابائرے گوڑا کے پاس سے قانون اور امور پارلیمان کا قلمدان واپس لے لیاگیا۔ ڈی کے شیوکمار سے میڈیکل تعلیم کا قلمدان واپس لے لیاگیا ہے۔ اس پوری کارروائی میں بی زیڈ ضمیر احمد خان خوش قسمت ثابت ہوئے ہیں۔ ان کے تمام قلمدان خوراک وشہری رسدات ،امور اقلیت حج اور اوقاف ان کے پاس بحال ہیں جب کہ یوٹی قادر کے پاس سے ہاوزنگ کا قلمدان واپس لے لیاگیا ہے۔ ان کے پاس صرف شہری ترقیات کا ہی قلمدان باقی ہے۔ نئے وزراء کے نام اور قلمدان درج بالا ہیں۔
.ایم بی پاٹل- - امور داخلہ
.ایم ٹی بی ناگراج - -ہاؤزنگ
.رحیم خان - -اسپورٹس اینڈ یوتھ
.ستیش جارکی ہولی- -جنگلات
.ای تکارام - -میڈیکل تعلیم
.پی ٹی پرمیشور نائک- -
مزرع آئی ٹی اور بی ٹی
.سی ایس شیولی- - منسپل انتظامیہ
.آر بی تماپور - -اسکل ڈیولپمنٹ