بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کا بنگلور میں ووٹرکارڈ!
04:33PM Fri 26 Jun, 2015
بنگلور،26جون(ایجنسی) آپ مانیں یا نہ مانیں، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ بنگلور میں رجسٹرڈ ووٹر ہیں. چونک گئے نا آپ، جی ہاں بات ہی کچھ ایسی ہے. دراصل، شیخ حسینہ کے نام سے بنگلور میں ووٹر کارڈ بنا ہوا ہے جس میں ان کی پیدائش کی تاریخ، شوہر کا نام اور دوسری تمام معلومات ہیں.
کرناٹک بی جے پی کے ترجمان ایس پرکاش نے اپنے فیس بک پروفائل پر شیخ حسینہ کا ووٹر شناخت کارڈ پوسٹ کیا ہے. پرکاش کا کہنا ہے کہ بنگلور میں اس طرح کے لاکھوں ووٹر کارڈ بنائے گئے ہیں. انہوں نے الزام لگایا کہ اس کے پیچھے کچھ گینگ کا ہاتھ ہے.