تمام طبقات کی ترقی سے ہی ملک اور ریاست کی ترقی ممکن:سدرامیا
03:32PM Mon 20 Mar, 2017
بی جے پی ملک میں فرقہ وارانہ ماحول پیدا کررہی ہے : دنیش گنڈوراؤ
بنگلور:(بھٹکلیس نیوز)تمام طبقات کی ترقی سے ہی ملک اور ریاست کی ترقی ممکن ہے اس لئے ہم نے تمام طبقات کی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ تیار کیا ہے اور اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئیہماری حکومت کام کررہی ہے کل رات یہاں ہچ یم ٹی گراؤنڈ آرٹی نگر میں وزیر اعلیٰ سدرامیا نے ’’یوم خواتین ‘‘ کے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی اور کہا کہ کانگریس حکومت نے خواتین کو اقتدار میں حصہ دلانے کیلئے قانون میں ترمیم لاکر ریزرویشن دینے کا قانون بنایا جس کی وجہ سے آج پارلیمنٹ اسمبلیوں اور بلدیاتی اداروں میں خواتین کو مناسب نمائندگی مل رہی ہے مسٹر سدا میا نے بجٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ان کی حکومت نے خواتین کیلئے کئی ایک اسکیم شروع کئے ہیں اسی طرح اقلیتوں اور دیگر طبقات کیلئے بھی کئی اسکیمیں بناکر بجٹ الاٹ کیا گیا ہے وزیر اعلیٰ نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ اس پارٹی کے لیڈر خواتین کو دےئے گئے ریزرویشن کاکہیں ذکر نہیں کرتے اور جاریہ اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث کرنے کی بجائے عوام کی توجہ دوسری طرف ہٹا کر وقت ضائع کررہے ہیں اور بی جے پی لیڈروں کی یہ عادت ہے کہ جھوٹ کو بار بار دھرا کر صحیح ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بی جے پی لیڈروں کی باتوں میں نہ آئیں۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے صدر وزیر داخلہ ڈاکٹر پرمیشور نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس پارٹی نے اس ملک پر 54سال حکومت کرکے ملک کو بہت کچھ دیا ہے اور آج ملک ترقی کی طرف گامزن ہے انہوں نے کہاکہ پچھلی بی جے پی حکومت اور موجودہ کانگریس حکومت کا موازانہ کیا جائے تو پتہ چلے گا کہ کس حکومت نے کیا کیا ہے بنگلور کو عالمی شہرت یافتہ شہر بنانے میں کانگریس حکومت نے بڑا کردار ادا کیا ہے کرناٹک کی موجودہ کانگریس حکومت نے تمام طبقات کی ترقی کو ذہن میں رکھ کر بجٹ بنایا ہے ڈاکٹر پرمیشور نے کہا کہ آئندہ ہونے والے انتخابات ایک امتحان ثابت ہوں گے اور عوام کو بی جے پی کے ہتھکنڈوں سے ہوشیار رہنا چاہئے۔شانتی نگر کے یم یل اے جناب حارث نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے سماج کے تمام طبقات کیلئے ایک اچھا بجٹ پیش کیا ہے بی جے پی اس بجٹ پر محض حصہ نہیں لے رہی ہے کیونکہ حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے بجٹ کی تعریف کرنا پڑتا ہے بی جے پی والے تعریف کرنا نہیں چاہتے جناب حارث نے کہا کہ حکومت نے مسلم بچوں کی تعلیم کیلئے200مولانا آزاد ماڈل اسکول شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اسی طرح دوسری اسکیموں کا اعلان کیا گیا ہے۔کرناٹکا پردیش کانگریس کے نگران صدر مسٹر دنیش گنڈوراؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ملک میں فرقہ وارانہ ماحول پیدا کر کے ملک کو ایک الگ سمت میں لے جانے کی کوشش کرہی ہے اس کے خلاف جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے اور کہاکہ بی جے پی جھوٹا پروپگنڈہ کرکے عوام کو گمراہ کرہی ہے اس موقع پر یوتھ کانگریس کے صدر اور رکن کونسل جناب رضوان ارشد نے کہا کہ سدرامیا کی حکومت عوام کی حکومت ہے اس حکومت نے عوام کے مفاد کے پیش نظر بجٹ پیش کیا ہے بیرونی ممالک والے کرناٹک اور بنگلور میں سرمایہ لگانا چاہتے ہیں بنگلور کی شہرت اور نیک نامی کیلئے کانگریس حکومت کی کوشش ہے جناب رضوان ارشد نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ پانچ پہلے بی جے پی حکومت کے کارنامے سامنے ہیں کئی وزراء رشوت خوری کے الزام میں ملوث پائے گئے کئی ایک جیل گئے یہی ان کا ریکارڈ ہے جناب رضوان نے کہا کہ اگلے اسمبلی انتخابات مسٹر سدرامیا کی قیادت میں لڑے جائیں گے اور کانگریس کامیاب رہے گی۔ بنگلورسٹی کارپوریشن کی مےئر محترمہ پدماوتی نے ریاستی حکومت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے خواتین کیلئے کئی اسکیم شرقوع کئے اور خواتین اس کا فائدہ اٹھا رہی ہیں اس اجلاس کا اہتمام ہبال اسمبلی حلقہ کے لیڈر مسٹر بائرتی سریش نے کیا تھا اورا نہوں نے مہمانوں کا استقبال کیا اس موقع پر کانگریس کے لیڈر مسٹر نارائن سوامی، مسٹر کرشنپا، مسٹر جی اے باوا، مقامی کارپویٹر عبدالواجد مقامی کانگریس لیڈران جناب حسین ،جناب مزمل وغیرہ موجود تھے خواتین کی بڑی تعداد جلسہ میں شریک تھی۔