بھٹکل: ہوڑی گیدے میں شراب کی دکان کے لیے اجازت دینے پر عوام میں ناراضگی؛ پنچایت صدر کو دیا میمورنڈم
03:57PM Sat 23 Nov, 2019
بھٹکل:23 نومبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے بیلکے گرام پنچایت حدود میں آنے والے علاقہ ہوڑی گیدے میں عوام نے شراب کی دکان کھولنے کی اجازت دینے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پنچایت صدر کو فوری روک لگانے کے مانگ کرتے ہوئے میمورنڈم سونپا ہے۔
اطلاع کے مطابق ہوڈی گیدے کے سروے نمبر 221 A میں موجود جگدیش نامی شخص کی زمین پر ایک دکان تعمیر ہورہی تھی جہاں پر شراب کی دکان لگنے کی خبر عوام کو مل گئی جس پر احتجاج کرتے ہوئے بڑی تعداد میں خواتین نے پنچایت کا گھیراؤ کیا اور پنچایت صدر کو میمورنڈم پیش کیا۔
اس موقع پر منجوناتھ نائک، رتنا نائک اور دیگر حضرات موجود تھے۔