مناآباد میں رمضان کے پہلے عشرےکی تراویح میں قرآن پاک مکمل ،اسلام کی سر بلندی کے لئیے رقت انگیزدعاؤں کا اہتمام

04:55PM Tue 6 Jun, 2017

ہمناآباد:(بھٹکلی نیوز)ہمناآباد میں رمضان کے پہلے عشرے میں تراویح میں قرآن پاک مکمل کیا گیا،اس خصوصی موقع پر اسلام کی سربلندی اور تمام عالم کے مسلمانوں کی بھلائی کے لئیے رقت انگیز دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ،مسجد نور محلہ نور خان اکھاڑہ میں حافظ تنویر مفتاحیؔ نے ،فضل فنکشن ہال میں مولانا وسیم باندوی نے اور مسجد عمر گوگی صاحب محلہ زیر پیٹھ میں مفتی سہیل عاطف قاسمیؔ نے تراویح میں روزانہ تین پارے سنانے کی سعادت حاصل کی ،بعد تروایح مسجد عمر گوگی صاحب میں مفتی سہیل عاطف قاسمیؔ کی گلپوشی کی تقریب منعقد کی گئی ،محمد نسیم الدین پٹیل (سابق ضلع پنچایت صدر بیدر)نے انکی شالپوشی وگلپوشی کرتے ہوئے انکو مبارک باد دی ،اس موقع پر الحاج محمد مجید خان صاحب صدر مسلم ویلفر اسو سی ایشن،الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ ،مفتی و مناظرہ اسلام فُضیل عاذب قاسمیؔ ،محمد خورشید خان ،محمد معین الدین (ببلو) ،نمائندہ کے بی این ٹائمز سید رضوان کے علاوہ کثیر تعداد میں اہلیان ہمناآباد موجود تھے۔