اس سال کے آخر تک تمام پروجکٹوں کا تعمیرائی کام مکمل ہوگا:جارج

02:58PM Wed 2 Aug, 2017

بنگلور(بھٹکلی نیوز):۔ بنگلور ڈیولپمنٹ کے وزیر کے جے جارج نے کہا کہ شہر میں زیر التواء تمام پروجکٹوں کا تعمیرائی کام اس سال کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے آج منگل کو بنگلور پریس کلب اور بنگلور گلڈ کی جانب سے انعقاد پریس سے ملئے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ بنگلور میں کئی پروجکٹوں کا کام مقررہ وقت پر نہ ہونے کے لئے کئی وجوہات ہیں سب سے زیادہ پریشانی پروجکٹ کو شروع کرنا ہوتوسرکاری زمینات کے علاوہ نجی زمین کی بھی ضرورت پڑتی ہے اور لوگ زمین نہیں دیتے اور زبردستی زمین حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو عدالتوں سے اسٹے آرڈر حاصل کرلیا جاتا ہے اور اس اسٹے آرڈر کو منسوخ کرانے کے لئے کئی ماہ کا وقت لگ جاتا ہے۔ دوسری طرف ٹھیکیدار بھی مقررہ وقت پر پروجکٹوں کا کام مکمل نہیں کرتے جس سے لوگوں کو خصوصی طورپر سواریوں کے مالکوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلور میں لگ بھگ 10ہزار کروڑ روپیوں کے پروجکٹوں کا کام جاری ہے اور انہوں نے تمام ٹھیکیداروں کو حکم دیا ہے کہ اگر مقررہ وقت کے اندر تعمیرائی کاموں کو مکمل نہ کیا گیا تو ان کے خلاف فوجداری مقدمے دائر کرنے کے علاوہ ان کا نام کالی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ بنگلور شہر کو بنیادی سہولیات فراہم کرانے اور انفراسٹرکچر ترقی کے لئے گذشتہ سال 7300 کروڑ روپےئے خرچ کئے گئے ہیں اور اس سال بجٹ میں کوئی بھی نیا کام یا پروجکٹ اعلان نہیں کیا گیا ۔سسٹم مےئک روڈ اپ گریڈینٹن پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے تمام سڑکوں کو ترقی دی جائے گی ۔ 690کروڑ روپےئے خرچ کرکے 80کلومیٹر طویل 43اہم سڑکوں کو منفرد درجہ دینے کے ساتھ ہی فٹ پاتھوں کو ترقی دی جائے گی۔12کاری ڈاروں پر زیادہ ٹرافک ہونے پر یہاں ٹرافک کا مسئلہ حل کرنے اور ان کی ترقی کے لئے 150 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔راہ گیروں کی حفاظت اور انہیں تحفظ فراہم کرانے کے مقصد سے 200کلو میٹر طویل فٹ پاتھوں کو ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے بنگلور کے چند انتخاب کئے گئے تو مقامات پر گریڈ سپرلیٹری تعمیر کرنے کے لئے 421 کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں۔ ریلوے پل اور فلائی اُووروں کو تعمیر کرنے کے لئے جملہ 150کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ سڑکوں پر ہمیس تعمیر کرنے ۔ لینس مارکنگ ۔ سائی نیج۔ میڈین ۔ سیکشن کی ترقی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرانے کے مقصد سے 200کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔50کروڑروپےئے خرچ کرکے ایک ہزار بیت الخلاء تعمیر کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بی ام آر سی ایل کے ریچ2- پروجکٹ کا کام شروع کیا گیا ہے جملہ 72.095 کلومیٹر طویل میٹرو لائن بجھانے کے لئے جملہ 26ہزار 405 کروڑ روپےئے خرچ کئے جائیں گیپٹینا ھلی سے انجننا پورہ اور میسوروڈ سے کینگیری تک کیلئے میٹرو لائن بجھانے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلور اربن ضلع کی حدود میں آنے والے 240تالابوں کی ترقی کے لئے جملہ 105 کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں ۔بی بی ایم پی اور بی ڈی اے کو مشترکہ طور پر تالابوں کی ترقی ذمہ داری دی گئی ہے۔اس میں سے 40تالابوں کی ترقی ہوئی ہے اور انہیں سیاحتی مرکز کا درجہ دیا گیا ہے ۔ کوڑا کرکٹ نکاسی مسئلہ حل کرنے کیلئے سات ڈمپنگ یارڈس تعمیر کئے جارہے ہیں اور گھروں سے کچرا حاصل کرنے کا نظام جاری ہے۔